آزاد جموں و کشمیر کونسل کی دو خالی نشستوں پر پولنگ جاری

Polling

Polling

مظفر آباد (جیوڈیسک) آزاد جموں و کشمیر کونسل کی 2 خالی نشستوں پر صبح دس بجے سے پولنگ ہو رہی ہے جو شام چار بجے تک جاری رہے گی۔ دونوں نشستیں اپنی مدت پوری ہونے کے بعد خالی ہوئی ہیں۔

مظفر آباد کے اسمبلی ہال میں پولنگ کاعمل بغیر کسی وقفے کے جاری رہےگا۔الیکشن میں مسلم لیگ ن کے عبدالخالق وصی، محمد صدیق چوہدری امیدوار ہیں۔

نثار انصرپی ٹی آئی اور مسلم کانفرنس کے مشترکہ امیدوار ہیں۔محبوب حسین کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔دونوں نشستیں پیپلز پارٹی کے علی زولقرنین اور انجینئر رفاقت حسین اعوان کی مدت پوری ہونے پر خالی ہوئی ہیں۔