راولاکوٹ (سرفراز حسین سے) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ سیاسی قوتوں کوٹکرائو کی پالیسی سے ہٹ کر اپنے اندر اتحاد یکجہتی پیدار کرکے ملکی بہتری اور مسلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادار کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ 70سال سے مسلہ کشمیر کا حل نہ ہونا بین الاقوامی برادری کے لئے لمحہ فکریہ ہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا شکرگزار ہوں انہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کر تے ہو ئے مجھے عہدہ صدارت کے لئے منتخب کیا آزاد کشمیر میں انصاف پر مبنی نظام کے قیام میرٹ کی بالادستی اور اتحاد اور اتفاق کی فضائ قائم کرنے کے لئے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے انہوں نے کہا کہ فرد واحد کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک کہ جمیعت کی صورت میں بڑھ کر آگے نہیں بڑھیں گے انہوں نے کہا کہ نوجوان مایوں نہ ہوں اپنے اندر قوت اور ہمت پیدا کریں تاکہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ میں خراج عقیدت پیش کرتا ہو غازی ملت سردار محمد ابراھیم خان ،سردار محمد عبدالقیوم خان ، کے ایچ خورشید ، چوہدری غلام عباس کو جنہوں نے اپنے دور میں مسلہ کشمیر حل کرنے کے لئے ٹھوس بنیادو ں پر اقدامات اٹھائے اور ہر سطح پر مسلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی خدمات پیش کیں صدر آزاد کشمیر عہدہ صدارت کا قلمدارن سنبھالنے کے بعد پہلی بار راولاکوٹ میں صابر شہید سٹیڈیم میں ایک بڑھے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔جس کی صدارت مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدر سردار اعجاز یوسف نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سردار ذاکر شیر افضل نے انجام دیئے سابق وزیر حکومت سردار طاہر انور خان سردار سیاب خالد ، سردار ارشد نیازی ، سردار ریاض روشن خان ، سردار محمد عارف خان ، اور دیگر مقرریں نے خطاب کیا ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم مسلہ کشمیر اس لئے حل نہیں کرسکے کہ بھارت ہٹ دھرم اور ظالم ہے ہندوستان کے لوگ آزاد ہیں مقبوضہ کشمیر کے لوگ محکوم ہیں اس وقت بھا ت کی بر بریت اور ظلم کا شکار ہیںمقبوضہ کشمیر میں نہتے اور بے گناہ لوگوں کو ظلم نشانہ بنارہا ہے انہوں نے کہا کہ 70سال کی سیاست احتجاج کی سیاست تھی مایوسی کی سیاست سے باہر آئیں اور عہد کریں کہ ہم نے کشمیر کو آزاد کرانا ہے اس وقت مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر فلش پوائٹ بن چکا ہے سلامتی کونسل کے مستقل ممران اور امریکی کانگرس کے اعلی پالیسی میکا نزم میں جاندار کرادار ادار کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوان نسل کی صحیح ترجمانی کرنی چائہے اور ان میں وہ جذبات پیدار کرنے چاہیے جو ہمارے اسلاف میں تھے تاکہ آج کے نوجوان صحیح راستے پر گامزن ہوکر قوم و ملک کی نہ صر ف خدمت کرسکیں بلکہ مسلہ کشمیر کے حل کیلئے بین الاقومی سطح پر بھی اپنی صلاحیتں بروئے کار لا سکیں انھوں نے کہا کہ نفاق اور اختلاف کا حامی نہیں ہوں جو ہمارے حریف ہیں انھیں بھی ساتھ ملاکر چلیں گے ایک پائیدار نظام کا قیام عمل میں آئے گا انہوں نے کہا کہ میں نے عہدہ صدارت سبھالتے ہی صدر پاکستان ، چیف آف آرمی سٹاف اور وفاقی وزیر داخلہ ، سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں اور انھیں بریف کیا اور مسلہ کشمیر کے حل کے تناظر میں انھیں اعتمادمیں لیا انہوں نے کہا کہ اس علاقہ بات جب بھی بیرونی دنیامیں ہوئی تو میرا موقف ہوتا تھا کہ سویزر لینڈ سے ایک علاقہ زیادہ خوبصورت ہے وہ ہے پونچھ راولاکوٹ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ زیادہ محنتی اور بہادر ہیں ہمارے علاقے میں ٹورازم کے فروغ کیلئے بہت ترقی ہوسکتی ہے جس کے لئے سنجیدہ کوشیش کی جانی چائہیے انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور میرا موقف میرٹ کی بالا دستی کیلئے ایک ہے لیکن اس کے لئے سب کو آگے آنا ہو گا اس کے لئے معروضی کسوٹی بنا نا پڑھے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز موٹر ویز صنعت کاری اور تعمیر و ترقی سے پہچانی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ سڑکوں کا ایک نیا نظام لائیں گے جوکہ جدید دور سے ہم آھنگ ہوگا انھوں نے کہا کہ یہاں ڈسٹرکٹ ہاسپیٹل نہیں ہے جو بنیادی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں انھوں نے آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے وافر فنڈ ز فراہم کرنے کایقین دلوایاہے اس قبل جب صدر آزاد کشمیرسردار مسعودخان براستہ آزاد پتن راولاکوٹ پہنچے تو انکا پر تپاک استقبال کیا گیا آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی ممبر سحرش قمر نے افسر مارکیٹ میں استقبال کیا جبکہ ڈار گلہ میں سردار سیاب خالد ، سردار ریاض روشن ، ٹھیکیدار جہانگیر ، اور ٹھیکیدار الطاف نے استقبال کیا راولاکوٹ کے قریب ٹھنڈی کسی کے مقام پر سراد طاہر انور ڈاکٹر سردار حلیم خان ، سردار اعجاز یوسف ، اور سابق سیکرٹری حکومت مسلم لیگ ن کے رہنمائ سردار جاوید ایوں خان نے صدر آزاد کشمیر کا پر تپاک استقبال کیا اس موقع پر صدر آزاد کشمیر کو ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئی صدر آزاد کشمیر جب سرکٹ ہائوس رادلاکوٹ پہنچے تو پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی دی اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس ڈاکٹر لیاقت چوہدری ، ڈپٹی کمشنر پونچھ سردار سہیل اعظم خان ضلعی آفیسران کے علاوہ انتظامی اور ترقیاتی محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔ ____________________ ____________________
راولاکوٹ (سرفراز حسین سے) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے موقر اخبار روزنامہ پاکستان آبزرور کے ایڈیٹر انچیف صحافی زاہد ملک کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ مرحوم کے بیٹوں کے نام تعزیتی پیغام میں صدر آزاد کشمیر نے مرحوم کی گراں قدر صحافی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ تحریک آزاد ی کشمیر کے ساتھ مرحوم گہری دلچسپی رکھتے تھے ان کے انتقال سے ہم کشمیری قوم حق خود ارادیت کے لیے بلند ہونے والی ایک موثر آواز سے محروم ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ صحافتی میدان میں زاہد ملک کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء تا دیر پر نہیں ہو گا۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔ ____________________ ____________________
تھوراڑ ( اسامہ ایوب سے) ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر حلقہ چار سردار صغیر چغتائی نے کہا ہے کے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے گزشتہ دو تین ماہ میں بھارتی افواج نے سو کے قریب نہتے کشمیریوں کو قتل کر دیا مگر اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی پر اسرار خاموشی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے پاکستان جو اس مسئلہ کاوکیل ہی نہیں فریق بھی ہے وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے جو کشمیری عوام کے اذیت ناک ہے کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق کشمیر کا حل انتہائی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار سردار چغتائی نے تھوروڑ کے مقام پر روزنامہ تلافی کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کے پاکستان نے جو بیس رکنی وفد بنایا ہے وہ کشمیر کے حدود اربعہ سے بھی واقف نہیں یہ حکومت پاکستان کی بے حسی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کشمیر کے وارث کشمیری ہیں اور وہ کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے کے لیے بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں مسئلہ کشمیر کے لیے بنائے گئے وفود میں کشمیری حریت رہنمائوں اور آر پار کی قیادت کو بھی شامل کیا جائیتاکہ وہ عالمی سطح پر اپنا مقدمہ بہتر طریقے سے پیش کر سکیں انھوں نے کہا کے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں پاکستانی میڈیا بے حسی سے کام لے رہا ہے جو کشمیریوں کے لیے اذیت ناک ہے انھوں نے کہا کے اگر حکومت پاکستان اور پاکستانی میڈیا کشمیریوں سے مخلص ہیں تو بہتر طریقے سے کشمیریوں کی نمائندگی کریں سردار صغیر چغتائی نے کہا کے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں ریاستی اخبارات خصوصاً لوکل اخبارات اور صحافیوں نے ہمیشہ اعلیٰ کردار ادا کیا ہے جس کے لیے ریاستی اخبارات اور ان کے نمائندگان خراج تحسین کے مستحق ہیں انھوں نے کہا کے ہم آزاد کشمیر کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں آزاد کشمیر کے صحافی نا مساعد حالات میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیںحکومت آزاد کو چاہیے کے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے منصوبہ بندی کرے انھوں نے کہا کے صحافی برادری کی زمہ داری بنتی ہے کے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں رشوت کرپشن میرٹ کی پامالی اور عوام مسائل کو اجاگر کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کریں انھوں نے کہا کے ہم نے ہمیشہ عوامی حقوق اور صحافیوں کے مسائل کی بات کی ہے اور ہمیشہ ہمارا تعلق صحافیوں کے ساتھ رہے گا ۔ ____________________ ____________________ تھوراڑ (نمائندہ خصوصی) چیف ایڈیٹر روزنامہ تلافی سردار مسعود حنیف نے کہا ہے کے عوام تعاون کریں سچ کو نہیں روکیں گے جھوٹ چھپے گا نہیں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے عوامی مسائل کے حل سرمایا دارانہ غیر منصفانہ نظام کے خاتمے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کریں گے عوامی نمائندگی کرنے والے مخلص اور دیانتدار لوگون کی سرپرستی کی ضرورت ہے اور کرپٹ عناصر کے خلاف جدو جہد جاری رکھیں گے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے تلافی غریب مزدور کسان طالب علم اور مظلوم طبقہ کی آواز بنے گا ان خیالات کا اظہار چیف ایڈیٹر روزنامہ تلافی سردار مسعود حنیف نے روزنامہ تلافی تھوراڑ کیدفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کے ہمارا اخبار ظالم کے خلاف ننگی تلوار کا کردار ادا کرے گا اور مظلوم کی آواز ہر محاز پر اٹھائیں گے آخر میں انھوں نے تقریب میں شرکت کرنے پر سردار صغیر چغتائی میڈم شائدہ مشتاق بیورو چیف روزنامہ کشمیر ایکسپریس دوبئی محمد افراز اعوان سیاسی سماجی شخصیات شائد اکبر نوید خان شکیل احمد ابراہیم خان ساجد حسین آفتاب حسین امتیاز خان و دیگر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ ____________________ ____________________ تھوراڑ (نمائندہ خصوصی) روزنامہ تلافی کے جوائنٹ ایڈیٹر محمد خورشید بیگ نے روزنامہ تلافی کے تھوراڑ دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کے ریاستی اخبارات نے اوور سئیز اور آر پار کشمیریوں کی ہمیشہ نمائندگی کی کشمیری عوام کی آواز کو عالمی سطح پر پہنچانے کے لیے کردار ادا کیا اور کرتے رہیں گے صحافتی میدان میں ایک عرصہ گزرا کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہ کبھی کیا نہ ہی کریں گے ظلم کے خلاف اور کرپشن کے خاتمہ کے لیے ازل سے جدو جہد کر رہے ہیں انھوں نے کہا کے اس وقت بھارتی مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے کشمیر ایک واحدت ہے کشمیر ایک ریاست تھی اور رہے گی کشمیر کی اپنی تاریک ہے وہ وقت دور نہیں کے کشمیری عوام اپنا حق لے کر رہیں گے اور کشمیر ایک آزاد ریاست کی حیثیت سے دنیا کے نقشہ پر ہو گا انھوں نے کہا موجودہ دور میں سیاسی سماجی اور ہر شعبہ میں کشمیر کی آزادی کے لیے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا بحیثیت صحافی قلم کی حرمت کو پامال نہیں ہونے دیں گے اور کشمیر کی آزادی کے لیے ہر محاز پر قلمی جہاد جاری رکھیں گے آخر میں انھوں نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ ____________________ ____________________ تھوراڑ (نمائندہ خصوصی) روزنامہ تلافی تھوراڑ آفس کا افتتاح ممبر قانون ساز اسمبلی سردار صغیر چغتائی نے اپنے دست مبارک سے کیا تقریب میں روزنامہ تلافی کے چیف ایڈیٹر سردار مسعود حنیف جوائنٹ ایڈیٹر محمد خورشید بیگ بیورو چیف روزنامہ کشمیر ایکسپریس دوبئی افراز اعوان سیاسی سماجی شخصیات پرنسپل شائدہ مشتاق مقامی صحافی شعیب خان شائد اکبر نوید خان شکیل احمد ابراہیم خان ساجد حسین امتیاز خان آفتاب خان مقامی تاجران و سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی نمائندہ خصوصی اسامہ ایوب نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے اور آنے والے مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔