چکوال : پاکستان تحریکِ انصاف چکوال کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری راجہ اطہر ظہور جنجوعہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود کی کامیابی خان صاحب کے تبدیلی کے نعرے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
نہ صرف پاکستان بلکہ آزاد کشمیر کی عوام نے بھی خان صاحب کی آواز پہ لبیک کہا ۔حکومتی مشینری ،ترقیاتی فنڈزاور سرکاری بھرتیوں کی آفر کو ٹھکرا کر عوام نے تبدیلی کا ساتھ دیا۔
آئندہ آنے والے ہر قسم کے انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف مثبت نتائج حاصل کرے گی۔ہم اس سطح پر پاکستان تحریکِ انصاف آزاد کشمیر کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔