آزادکشمیر کی خبریں 17.7.2013
Posted on July 18, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھمبر میں ڈاکٹروں کی غفلت بروقت طبی امداد نہ ملنے سے شہری موت کے منہ میں چلا گیا
بھمبر(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھمبر میں ڈاکٹروں کی غفلت بروقت طبی امداد نہ ملنے سے شہری موت کے منہ میںچلا گیا لواحقین کا ہسپتال انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج تفصیلات کیمطابق بھمبرکے رہائشی احمد دین کو سینے میں شدید درد ہونے پر لواحقین انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لے گئے جہاں پر شعبہ ایمرجنسی میں ڈاکٹر موجود نہ ہونے کے باعث مریض ایڑیا رگڑ رگڑ کر جان بحق ہو گیا اور موقع پرلاش آدھ گھنٹے سے زائد پڑی رہی لیکن ڈاکٹروں سمیت عملہ کے کسی فرد نے پوچھنا تک گوارہ نہیںکیا جس پر لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کیخلاف شدید نعرے بازی کی دریں اثناء ایم ایس ڈاکٹر محمد اقبال نے موقع پر پہنچ کر لواحقین سے مذاکرات کر کے احتجاج ختم کروایا اور یقین دہانی کروائی کہ غفلت کے مرتکب ڈاکٹر اور عملہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی بھمبر کے عوامی و سماجی حلقوں نے DHQبھمبرکے ڈاکٹروں کے ناروا رویے کیخلاف غم وغصہ کااظہار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ جنگلات بھمبرمیں کئی کئی سالوں سے براجمان ملازمین اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے
بھمبر(جی پی آئی)محکمہ جنگلات بھمبرمیں کئی کئی سالوں سے براجمان ملازمین اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے اکثر دفاتر سے غائب لیکن تنخواہیں وصول کرنے کیلئے دفاتر کے درشن کرنے لگے مقامی سٹیشن پرمستقل تعیناتی کیلئے ملازمین حصہ دینے لگے تفصیلات کیمطابق محکمہ جنگلات بھمبر کے مختلف شعبہ جات میںتعینات ہیں اور اجارہ داری قائم کیے ہوئے ہیں اور شہریوں کو اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے اکثر تنگ کرتے ہیںجبکہ کئی ایک ملازم اکثر دفاتر سے غائب رہتے ہیں اور مہینے کی پہلی تاریخوں میںتنخواؤں کی وصولی کیلئے دفاتر
میںپہنچ جاتے ہیں دوسری طرف ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کئی ملازم مقامی اسٹیشن پر مستقل تعیناتی کیلئے ماہانہ حصہ بھی دیتے ہیںبھمبرکے عوامی ،شہری حلقوں نے محکمہ جنگلات کے عرصہ دراز سے تعینات ملازمین کے تبادلہ جات کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلیٰ حکومتی حکام سے اصلاح واحوال کامطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن سٹی بھمبر خواجہ عامر رسول بٹ ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پاکستان کو مشکل حالات سے صرف مسلم لیگ ن ہی نکال سکتی ہے وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف ووزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا
بھمبر(جی پی آئی)سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن سٹی بھمبر خواجہ عامر رسول بٹ ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پاکستان کو مشکل حالات سے صرف مسلم لیگ ن ہی نکال سکتی ہے وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف ووزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا ہے جسکے دوررس نتائج حاصل ہونگے عامر بٹ ایڈووکیٹ نے اپنے آفس چیمبرمیںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ اس وقت پاکستان مسائل میں گھرا ہوا ہے سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ ہے پاکستان پیپلزپارٹی ے اقتصادی طور پرپاکستان کو کمزور کردیا ہے قائد پاکستان اپنی قائدانہ صلاحیتوں تدبر اور فہم و فراست سے پاکستان کو مشکل دور سے نکال لیںگے پاکستان کو باوقار ملک بنائیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اساتذہ آزاد کشمیر نے سید نذیر شاہ کی کارستانیوں کو مسترد کر دیا
بھمبر(جی پی آئی)اساتذہ آزاد کشمیر نے سید نذیر شاہ کی کارستانیوں کو مسترد کر دیا ہے کسی بھی صورت میں ان کے جانسے میں نہیں آئیں گے میرٹ و سنیارٹی کی وسیع پیمانے کی خلاف ورزی کے ذمہ داری سابقہ قیادت پر عائد ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار
آزادکشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل راجہ طارق پرویزنے ایک ہنگامی اجلاس ضلعی صدر(ش)غلام غوث سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ بطور خاص مرکزی ترجمان راجہ مشتاق احمد خان نے کی انہوں نے کہا کہ اساتذہ باوقار اور مہذب پیشہ سے وابستہ ہیں انہیں کسی بھی صورت عدالتی حکم کی خلاف ورزی زیب نہیں دیتی اساتذہ آزاد کشمیر نے اپنے قائد سردار عارف شاہین کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ان کی قیادت میں اساتذہ متحد ومنظم ہیں ان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ کیا جائے گ