نیلم آزاد کشمیر (جیوڈیسک) نیلم آزاد کشمیر میں مسافر جیپ نالے میں جاگری۔ 8 مسافروں کی لاشیں اور 6 زخمیوں کو نالے سے نکال لیا گیا۔ جیپ میں 18 مسافر سوار تھے۔ 4 مسافر تاحال لاپتہ ہیں۔ مسافر جیپ کنڈل شاہی سے جاگراں جارہی تھی اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نالہ جاگراں میں جاگری۔
پولیس کے مطابق جیپ میں 18 مسافر سوار تھے ۔ مقامی افراد اور پولیس کی امدادی ٹیموں نے موقع پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے نالے سے 8 افراد کی لاشیں اور 6 زخمیوں کو نکال لیا ہے۔
4 مسافر تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں بعض افراد کی حالت نازک ہے جس کےباعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔