گجرات : موضع ہیلاں ناوڑیاں آزاد کشمیر میں عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفی ۖ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت قاری خالد محمود سلطانی نے کی۔ جبکہ انتظامات کی نگرانی ممتاز عالم دین علامہ قاری کرامت علی نقشبندی تھے۔
اس موقع پر خصوصی خطاب خطیب اعظم پاکستان علامہ محمد شاہد چشتی نے کیا۔ تلاوت کلام پاک کا شرف حافظ نعیم نے سرانجام دیا۔ جبکہ مہمان خصوصی قاری محمد اشرف تھے۔ نقابت کے فرائض قاری دلاور حسین جلالی نے سرانجام دئیے۔ جبکہ نعت رسول ۖ صاحبزادہ پیر صوفی غلام مصطفی سیفی نے پیش کی۔
یہ محفل برائے ایصال ثواب والدین حافظ مدثر شہزاد آف دبئی منعقد ہوئی۔ منتظمین میں محمد مجید ‘ محمد عارف’ محمد مشتاق’ حافظ محمد ریاض’ محمد حنیف بانیاں’ حاجی صدیق ‘ چوہدری حفیظ’ میاں عبدالقیوم’ محمد غازی’ چوہدری لال خاں’ قاری ایوب’ حاجی یوسف و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔