بھمبر (جیوڈیسک) بھمبر آزاد کشمیر بس حادثے میں مزید 4 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تور گئے، ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی جبکہ 30 سے زائد زخمی ہیں۔
پولیس کے مطابق آج صبح میر پور سے 48 مسافر لیکر بس سماہنی کے لیے روانہ ہوئی اور پونا کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری، جس سے بس میں سوار 10 افراد جاں اور تمام مسافر شدید زخمی ہو گئے۔
اہل علاقہ نے فوری طور پر امدادای کاراوئی کرتے ہوئے زخمیوں کو نکالا اور اسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں سے مزید چار افراد اسپتال میں دم توڑ گئے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی جبکہ 30 سے زائد مسافر اب بھی شدید زخمی ہیں، جنہیں بھمبر اور میر پور کے اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔