برنالہ (جیوڈیسک) آزاد کشمیر میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 5 جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکا خیز مواد پھٹنے کا واقعہ ایل او سی سے چند میٹر دور چھمب سیکٹر میں برنالہ کے علاقے میں آیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں ایک فوجی جوان زخمی بھی ہوا۔
دھماکے میں شہید ہونے والوں کی شناخت صوبیدار محمد صادق، سپاہی محمد طیب، سپاہی زوہیب، سپاہی غلام قاسم اور نائیک شیر زمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت دوطرفہ سیز فائر معاہدے اور بین الاقوامی قواعد کی خلاف ورزی کر رہا ہے، واقعہ بھارت کی جانب سے ریاستی حمایت یافتہ دہشت گردی کا ثبوت ہے۔