آزاد کشمیر کابینہ میں شامل ایم کیو ایم کے دونوں وزرا برطرف

MQM

MQM

آزاد کشمیر (جیوڈیسک) وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے 2 وزرا کو کا بینہ سے بر طرف کر دیا ہے۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے ایم کیو ایم کے 2 پارلیمانی وزرا طاہر کھوکر اور سلیم بٹ کوکابینہ سے برطرف کر دیا ہے۔ برطرف کیے جانے والے وزیر طاہر کھوکرکے پاس وزارت ٹرانسپورٹ جب کہ سلیم بٹ کے پاس وزارت اسپورٹس اینڈ کلچرکا قلمدان تھا جب کہ انہیں عہدے سے ہٹانے کی سمری بھی چیف سیکریٹری کو بھجوادی گئی ہے۔

واضح رہے کہ الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقاریرکے بعد آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے وزراء کو الٹی میٹم دیا تھا کہ وہ 72 گھنٹے میں الطاف حسین کے بیان سے اظہارلاتعلقی کا اعلان کریں۔