سری نگر (جیوڈیسک) آزاد کشمیر میں پہاڑوں پر برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ 8 دن سے جاری ہے۔ وادی نیلم کے علاقے اٹھ مقام میں غیرموسمی برف باری کی وجہ سے پھلوں کی پیداوار کم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں جاری بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور برف باری کی وجہ سے بالائی وادی نیلم، لیپہ اور ضلع حویلی کا زمینی رابطہ تاحال بحال نہ ہوسکا۔ جس کی وجہ سےعوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
جب کہ وادی نیلم کے علاقے اٹھ مقام میں غیر موسمی برف باری سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، وہیں خوبانی، ناشپاتی، چیری اور اخروٹ سمیت دیگر پھلوں کی پیداوار میں بھی نمایاں کمی کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ ادھر ملک کے دیگر حصوں میں بارش کا سلسلہ تھم چکا ہے۔