آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اور خشک

Dry Weather

Dry Weather

مظفر آباد (جیوڈیسک) آزاد کشمیر سمیت ملکے بیشتر شہروں میں موسم سرد اور خشک ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ قبائلی علاقہ پاراچنار مسلسل کئی روز سے ملک کا سرد ترین شہر ہے۔

گزشتہ روز بھی سب سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ جبکہ استور اور اسکردو میں منفی 06 ،گوپس اور کالام میں منفی04، ہنزہ اورقلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ دیر، گلگت اور اولاکوٹ میں منفی 02 جبکہ مالم جبہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔