آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں الائیڈ سکول کے نام پر جعلی بکس

اسلام آباد : آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں الائیڈ سکول کے نام پر جعلی بکس، سٹیشنری فراہم کرنے کی آڑ میں نوسر باز گروپ متحرک ، جعلی بکس کے دھندے میں ملوث گینگ کا سرغنہ نزاکت علی ولد خادم حسین ہے جو اقراء پبلشر اور الائیڈ پبلشر کرنل پلازہ لاہور اردو بازار کا جعلی ہول سیل ڈیلر بن کر آزادکشمیر کے مختلف علاقوں کے بکڈپو ، تعلیمی اداروں میں فون کے زریعے مال بک کرنے کے بعد نصف رقم ایڈونس منگوا کر غائب ہو جاتاہے۔

بعض دوکانداروں سے جعلی شناختی کارڈ پر ایزی پیسہ کے زریعے بھی رقمیں لوٹی جا چکی ہیں اس کے ساتھ اس دھندے میں پورا گینگ ملوث ہے مذکورہ شخص ایک عرصے سے اس مکروہ دھندے میں ملوث ہے اس شخص کا کوئی کاروبار نہیں صرف نوسربازی اور دھوکہ دہی کے زریعے رقم وصول کی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں قائم بکڈپو ، سٹیشنری ہولڈر، پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے فون نمبر حاصل کرنے کے بعدانہیں الائیڈ سکول کی بکس اورہول سیل سٹیشنری فراہم کرنے کی آڑ میں ایک نوسرباز گروپ متحرک ہے جس کا سرغنہ نزاکت علی ولد خادم حسین ہے جس کا تعلق ساکنہ تیتری ڈاکخانہ لغاری تحصیل نور پور ضلع خوشاب سے ہے یہ شخص اپنے آپ کو لاہور اردو بازا ر کا ڈیلر بن کر بذریعہ فون مال بک کرنے کا آڈر لیتا ہے اور اس کے بعد نصف رقم ایڈونس اور باقی ادھار کا جھانسہ دے کر رقم وصول کرنے کے بعد اپنا نمبر آف کر دیتا ہے۔

ڈڈیال میں بھی قائم چنار سٹیشنری کے ساتھ اس طرح کا واقع پیش آچکا ہے جب اس شخص کے بارے میں تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ شخص انتہائی نو سرباز ہے آزادکشمیر کے کئی دوکانداروں کو لوٹ چکا ہے ڈڈیال میں پیش آنے والے واقعہ میں اس شخص نے پہلے بذریعہ بنک اکائونٹ نمبر 1000375 برانچ کوڈ 0829 MCB ،سے 18/2/2015 کو نقدی 30000 ہزار روپے رسید نمبر 72816541 کے زریعے منگوائے بعد ازاں دوسرے دن شام کے وقت بزریعہ اومنی شاب سے 10000 ہزار روپے شناختی کارڈ نمبر 38201-6034807-3 پر وصول کیے تیسرے دن پھر بزریعہ اومنی شاب سے 15000 ہزار روپے شناختی کارڈ نمبر 33100-7557732-0 وصول کیے۔

جو ایک خاتون صغرا بیگم زوجہ اللہ دتہ P307 نور پور مکان نمبر 1 محلہ نیو گارڈن ٹائون فیصل آباد سٹی تحصیل و ضلع فیصل آباد کا جعلی شناختی کارڈ استعمال کیا جب کہ نزاکت علی ولد خادم حسین کا اپناشناختی کارڈ نمبر 38202-4538764-9 ، ہے اس شناختی کارڈ پر مختلف کمپنیوں کی 9 سمیں موجود ہیں اور مختلف اوقات میں مختلف نمبروں سے کال کرتا ہے یہ کل تین بھائی ہیں ۔ (1 )لیاقت علی ، (2 ) اسد علی یہ دونوں بڑے بھائی شادی شدہ ہیں (3 ) نزاکت علی یہ چھوٹا ہے اور غیر شادی شدہے باپ اس کا فوت ہو گیا ہے ماں کا نام غلام بی بی جو کہ زندہ ہے ایک بہن فاطمہ وہ بھی شادی شدہ ہے۔

اپنے گائوں تیتری ، خوشاب میں کھبی کھبار جاتا ہے اکثر اوقات فیصل آباد ، لاہور اوردوسرے شہروں میں گھوم پھر کر مختلف علاقوں کے بکڈ پو ، سٹیشنری ہولڈر دوکانداروں اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے نمبر حاصل کر کے ان سے مال ، کتب کی تفصیل بک کرکے رقم ایڈونس لے کر ٹال مٹول کر جاتا ہے اس گینگ میں ایک پٹھان ڈرائیور بھی ہے جو اپنا نام کھبی حارث اور کھبی عامر بتاتا ہے۔

اس کا فون نمبر 0312-1224422 دوکاندار کو دیا جاتا ہے جو دوکاندار کو مطمئن کرتا ہے کہ آپ کا سامان میری گاڑی میں ہے اور میں آپ کی طرف آرہا ہوں ۔ حقیقت میں یہ سب ایک گینگ کے کارندے ہیں جو اکھٹے ہوکر دوکانداروں کو جھانسہ دیتے ہیں اور رقم وصول کرنے کے بعد نمبر بلیک لسٹ پر لگا دیتے ہیں خوشاب اور گرد و نواح کے لوگوں میں اس کی نوسربازی کی داستانیں عام ہیں۔

Nazakat Ali

Nazakat Ali