آزادکشمیر کے ضلع بھمبر کی خبریں (حامد لطیف جرال سے) 23/3/2015

Bhimber

Bhimber

کوٹ جیمل برنالہ (حامد لطیف جرال سے) سب ڈویژن برنالہ میں سیاست نے سرکاری سکولوں میں تعلیم کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ دو گروپوں میں تقسیم ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کا سلسلہ جاری محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام نے بھی مکمل چپ سادھ لی سرکاری سکولوںمیں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے والدین نے مہنگائی کے اس دور میں اپنے اپنے بچوں کوسرکاری سکولوں میںپڑھائی نہ ہونے کے باعث پرائیویٹ سکولوں میں داخل کروانا شروع کر دیا حقیقت جاننے کے لیے کشمیر پریس کلب کوٹ جیمل برنالہ کے صحافیوں نے سب ڈویژن برنالہ کے مختلف علاقہ جات کا سروے کیا تو علاقوں کے لوگ سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ کے خلاف پھٹ پڑے لوگوں کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں میں تعینات معلم ومعلمات نے بھی اپنے اپنے بچوں کو پرائیوٹ سکولوں میں داخل کروا رکھا ہے سرکاری سکولوں کے اساتذہ روزانہ اپنے اپنے بچوں کو پرائیوٹ سکولوں میں چھوڑنے کے بعد سارا سارا دن بازاروں میں سیاست کرتے نظر آتے ہیں سروے کے دوران معلوم ہوا ہے کہ سرکاری سکول سب ڈویژن برنالہ میں دو حصوں میں تقسیم ہوچکے ہیں دونوں گروپ امتحانی مراکز میں اپنے اپنے حمایتوں کی ڈیوٹیاں لگواتے ہیں سروے کے دوران معلوم ہوا ہے کہ سب ڈویژن برنالہ میں ایسے سکول بھی موجود ہیں جہاں پر طلباء و طالبات نہیں ہیں اور وہ اساتذہ معلماتDEOاورEO کی ملی بھگت سے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں کچھ اساتذہ نے اپنے اپنے علاقوں میں نجی کاروبار شروع کر رکھے ہیں جو کہ زیادہ تر توجہ اپنے نجی کاروباراور پرائیویٹ سکولوں پر دیتے ہیں سروے کے دوران معلوم ہوا ہے کہ سیکرٹری تعلیم آزادکشمیر کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری سکولوں کے اساتذہ و معلمات 16مارچ سے26مارچ تک سکولوں میں حاضر رہیں گئے تاکہ سکولوں میں داخلہ مہم جاری رہ سکیں لیکنDEOمردانہ اور زنانہ ضلع بھمبر اورAEOزنانہ مردانہ تحصیل برنالہ کی عدم توجہی لاپرواہی کے باعث سکولوں کے اساتذہ و معلمات صرف رجسٹر حاضری میں حاضری لگا کر وآپس چلے جاتے ہیں جبکہ کئی سکولوں میں حاضری دو تین دنوں بعد لگائی جاتی ہے لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ گذشتہ چند ماہ قبل وزیر تعلیم آزادکشمیر نے حکم جاری کیا تھا کہ سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ و معلمات اپنے اپنے بچوں کو پرائیوٹ سکولوں کے بجائے سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں گے لیکن وزیر تعلیم کے اس حکم کو بھی جوتے کی نوک پر رکھ دیا گیا آج بھی سب ڈویژن برنالہ میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ و معلمات کے بچے پرائیوٹ سکولوں میں زیر تعلیم ہیں سروے کے دوران لوگوں نے بتایا کہ اس وقت سب ڈویژن برنالہ مین جس شخص کوAEOزنانہ تعینات کر رکھا ہے اس نے گزشتہ سال ٹیچر آرگنائزیشن کے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور اسے شکست ہوئی تھی نے ووٹ نہ دینے والی معلمات کے تبادلہ جات کا سلسلہ جاری رکھا ہے سب ڈویژن برنالہ کے لوگوں نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ DEOزنانہ مردانہ ضلع بھمبر اورAEOزنانہ مردانہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ و معلمات کا قبلہ درست کریں تاکہ سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹ جیمل برنالہ(حامد لطیف جرال سے) آزادکشمیر میں محکمہ SCOکی اجارہ داری برقرار،ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر PTAنے تمام موبائل فون کمپنیوں کو اس بات کا پابند بنایا ہے کہ وہ اپنے اپنے صارفین کے زیراستعمال موبائل فون سم کی بائیومیٹرک تصدیق کروائیں تا کہ ملک میںروزبروز کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر قابو پایا جا سکے لیکن آزادکشمیر میں قائم محکمہSCO جس نے آزادکشمیر بھر میں اپنا موبائل فون نیٹ ورک سسٹم پھیلا رکھا ہے اور اسکا موبائل کوڈ0355ہے نے ابھی تک حکومت پاکستان کی جانب سے اس حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے اس طرف کوئی توجہ نہ دی ہے ایک رپورٹ کے مطابق محکمہ SCOکی جانب سے آزادکشمیر بھر میں جتنی بھی موبائل فون سمیں صارفین کو دی گئیں صرف شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی پر دی گئیں ہیںاس کمپنی کی کئی سمیں آج بھی غیر متعلقہ لوگ استعمال کر رہے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے محکمہSCOنے پاکستانی یو کمپنی سے معاہدہ کر رکھا ہے کہ جب SCOکا صارف علاقہ پاکستان یا یوفون کے ٹاوروں کی حدود میں جاتا ہے تو اس سم کو یو فون کی سروس مل جاتی ہے اس لیے حکومت پاکستان اور PTAکو چاہیے کہ وہ آزادکشمیر میں قائم اس محکمہ کو بھی اس بات کا پابند بنائے کہ وہ بھی اپنی کمپنی کی جاری شدہ سموں کو بائیومیٹرک کریں تاکہ اس کمپنی کی سمیں بھی غلط استعمال نہ ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹ جیمل برنالہ( حامد لطیف جرال سے) سب ڈویژن برنالہ میںSCO کیDSL انٹر نیٹ سروس ٹھس ہو گئی بروزنگ نہ ہونے سے صارفین پریشان،متعلقہ دفتر بار بار شکایات درج کروانے کے باوجود حکام سروس بہتر نہ کر سکے مسائل جوں تے توں ہیںاعلیٰ حکام نوٹس لیں اہلیان علاقہ کی صحافیوں سے گفتگو،ایک صارف جنہوں نے فون نمبر440447 پرDSLانٹر نیٹ کنکشن لگا رکھا ہے آئے روز مسائل درپیش آ رہے ہیں سارا سارا دن سروس نہیں ہوتی کبھی لائن میں مسئلہ ہوتا ہے کھبی بروزنگ نہیں ہوتی صارفین کا کہنا ہے کہ آئے روزدفتر جا کر شکایات کرتے ہیں لیکن حکام ٹس سے مس نہیں ہوتےSCO کی DSLانٹر نیٹ سروس صارفین کے لیے وبال جان بن گئی ہے صارفین نےSCO کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری شکایات کا ازالہ کیا جائے تاکہ صارفین انٹر نیٹ کی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹ جیمل برنالہ( حامد لطیف جرال سے) محکمہ زراعت برنالہ کے اہلکاروں نے کرپشن کی انتہا کر دی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے محکمہ کی طرف سے آنے والے پھل دار پودے مہنگے داموں فروخت،کئی مقامات پر سب ڈویژن برنالہ میں محکمہ زراعت کے کرپٹ اہلکاروں کی چالاکیاں پھل دار درختوں سے ٹہنیاں اتار کر ان پر مٹی لگا کر لوگوں کو فروخت کر دیں چند روز بعد یہ ٹہنیاں سوکنا شروع ہوگئیں جس کے بعد علاقہ کے لوگ صحافیوں کے پاس پہنچ گئے علاقہ کے لوگوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کے اعلیٰ حکام کی عدم توجہی اور لا پرواہی کے باعث گذشتہ سال بھی محکمہ زراعت نے باجرے اور گندم کے ناقص بیچ کسانوں میں تقسیم کیا جس کی وجہ سے علاقہ کے کسانوں میں سخت غصہ کی لہر دوڑ گئی تھی اور کسانوں نے محکمہ زراعت کے خلاف کشمیر پریس کلب کوٹ جیمل برنالہ آکر احتجاج بھی کیا تھا لیکن محکمہ کی جانب سے کوئی ٹس سے مس نہ ہوا گذشتہ روز لوگوں نے بتایا کہ محکمہ زراعٹ کی جانب سے سب ڈویژن برنالہ،کوٹ جیمل،پنگالی زراعت کے دفتروں میں پھل دار پودے آم،توت،مالٹا،انار،امرود،لیموں وغیرہ کے پودے آئے جس کے بعد محکمہ زراعت کے اہلکاروں نے لوٹ سیل لگائی150 سے500روپے تک میں فی پودا فروخت ہوا لوگوں نے بتایا کہ برنالہ،کوٹ جیمل،پنگالی میں تو پھل دار درختوں سے ٹہنیاں کاٹ کر ان پر مٹی لگا کر سادہ لوح لوگوں کو فروخت کر دی گئیں جوکہ اب سوکھنا شروع ہو گئی ہیں لوگوں نے چیف سیکر ٹری آزادکشمیر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے نمائندہ نے جب ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت بھمبر سے ان کے فون نمبر03444895205پر رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ میں آج میرپور ہوں اور ہم یہ پھل دار پودے پتوکی سے لیکر آتے ہیں جو ہمیں مہنگے ملتے ہیں اس لیے مہنگے فروخت کیے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹ جیمل برنالہ(حامد لطیف جرال سے) سکول ٹیچر آرگنائزیشن تحصیل برنالہ کا ایک اجلاس زیرصدارت ملک محمد اقبال تحصیل صدر گورنمنٹ مڈل سکول خیرووال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چوہدری محمد لطیف صدر معلم ،محمد منشی چوہدری،محمد شبیر خان ،محمد اقبال،سید مزمل حسین،جونیئر معلمین محمد ذاکر،چوہدری،ظفر اقبال،خورشید احمد ،طاہر اقبال،پرائمری معلمین نعیم ارشد مرزا،نائب صدر ،سردار ریاض خا ن صدر معلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہبود فنڈ کے وظیفہ کے حصول کے لیے کڑی شرائط کو حرف تنقید بنایااور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ وظیفہ کا حصول آسان سے آسان بنایا جائے۔تا کہ اساتذہ اور دوسرے ملازمین وظیفہ کے مراحل کی صعوبتیں اٹھانے سے محفوظ رہ سکیں ۔اس موقع پر تحصیل صدر ملک محمد اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ وظیفہ کے حصول کے لیے شرائط عائد کرکے ملازمین کے لئے مشکلات کھڑی کر دی گئی ہیں بنک اکائونٹ کی تصدیق،کم عمر بچوں کے شناختی کارڈ ،ب فارم کا شامل کرنا جیسی کڑی شرائط سے اساتذہ کو شدید مشکلات سے دوچار ہوناپڑا ہے۔دور دراز کالجز اور یونیورسٹیوں کی تصدیق کے لئے چکر لگانے سے اساتذہ کے اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے بچوں کا تعلیمی ضیاع ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ملازمین کا پیسہ اور ملازمین کے حصول کے لئے کڑی شرائط سے واپس کرنا بہت سخت ناانصافی اور زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حسب سابق صرف ملازمین کے محکمے کی تصدیق ،طالب علم کے ادارہ کی تصدیق اور ملازم کے شناختی کارڈ کے علاوہ تمام شرائط کو ختم کیا جائے۔انہوں نے ڈائریکٹر بہبود فنڈ ،ملازمین کے نمائندوں سے جو بہبود فنڈ ٹرسٹیز کے ممبر ہیں سے زور دے کر کہا کہ ملازمین کی بہتری کو مدنظر رکھاجائے نہ کہانہیں مشکل میں مبتلاء کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نمبرات کی قید کو بھی کم کرکے 50% تک محدود کیا جائے۔اور غیر جریدہ ملازمین کے چیک بھی ضلعی ہیڈکوارٹر میں ارسال کیے جائیں تا کہ چیکوں کا حصول آسان ہو سکے۔اور ملازمین کو اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ ممکن ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹ جیمل برنالہ (حامد لطیف جرال سے) ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈاکٹر طارق محمود خان نے آگاہی مہم بسلسلہ ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے مختلف ڈسپنسریوں،بی ایچ یو اور سٹاف محکمہ صحت مل کر چلائی اور اس مہم میں انچارج ٹی بی سنٹر کوٹ جیمل محمد یوسف،محمد زبیرCDCSاور محمد اشرف انچارجEPI نے حصہ لیا اور عام عوام تک اپنا پیغام پہنچانے اور اس موذی مرض سے بچائو،علاج اور کنٹرول کے سلسلے میںاپنا اہم رول ادا کرنے کی اپیل کی ،عوام بھی اس سلسلہ میںاپنا بھرپور رول ادا کریں ڈسٹرک ٹی بی لپروسی کنٹرولر محمد توفیق نے اس آگاہی مہم میں انچارج سنٹرسے مکمل رابطہ رکھا اور مختلف پروگرام ترتیب دئیے اسی جذبہ سے متعلقہ سٹاف صحافی حضرات اور عوام نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا تو انشاء اللہ اس موذی مرض سے جلد چھٹکارا مل جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹ جیمل برنالہ(حامد لطیف جرال سے) ڈرگ انسپکٹر بھمبر کی ملی بھگت سے سب ڈویژن برنالہ میں عطایئوں کا راج عطائیوں نے جگہ جگہ گلی گلی محلہ محلہ کلینک کھول لیے ان رجسٹرڈ اور زائد المیاد ادویات کے علاوہ نشہ آور انجکشن اپنے اپنے کلینکوں میں رکھ کر فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ کلینک میں آنے والے مریضوں کا مرض چیک کرنے کے بعد نسخہ کے مطابق ادویات اور انجکشن میں لگانے لگے غلط انجکشن اور ادویات کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں حقیقت جاننے کے لیے صحافیوں نے سب ڈویژن برنالہ کے مختلف علاقہ جات کا سروے کیا تو سب سے زیادہ شکایات کوٹ جیمل،موئل اور گردونواع کے علاقوں کی موصول ہوئیں علاقہ کے لوگوں کا کہنا تھا کہ عطایئوں نے بازاروں کے علاوہ گائوں کی سطح پر بھی کلینک کھول رکھے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ عطائی ڈرگ انسپکٹر بھمبر سے ملی بھگت کر کے دیدہ دلیری سے اس مکروہ دھندہ میں مصروف ہیں لوگوں کا کہنا تھا کہ جب بھی عطائیوں کے خلاف کسی اخبار میں خبر شائع ہوتی ہے تو ڈرگ انسپکٹر برنالہ کوٹ جیمل کا خفیہ دورہ کر کے عطائیوں کو وارننگ دیکر وآپس چلا جاتا ہے علاقہ کے لوگوں نے بتایا کہ ڈرگ انسپکٹر بھمبر نے برنالہ میں گذشتہ چند پاہ قبل اسسٹنٹ کمشنر برنالہ کے ہمراہ چھاپہ مار کر صحافیوں کی موجودگی میں ایک ایسا کلینک پکڑا جسے عرصہ دراز سے ایکLHV چلا رہی تھی اور اس نے اپنے نام کے سائن بورڈ پر اپنے نام ساتھ لیڈی ڈاکٹر لکھ رکھا تھا کے کلینک سے ان رجسٹر و زائد المیعاد ادویات وافر مقدار میں برآمد کی گئی تھیں لیکن بعد میں اس کے ساتھ بھی مک مکا کر کے معاملہ رفع دفع کر دیا کوٹ جیمل برنالہ کے لوگوں نے بتایا کہ آج بھی کوٹ جیمل برنالہ کے سٹوروں پر ستر روپے والا انجکشن 300روپے میں فروخت ہو رہا ہے وہ ڈرگ انسپکٹر کو نظر ہی نہیں آتا علاقہ کے لوگوں نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور سیکرٹری ہیلتھ سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔