آزاد کشمیر کے بزرگ سیاستداں چودھری نور حسین انتقال کر گئے

 Chaudhry Noor Hussain

Chaudhry Noor Hussain

مظفرآباد (جیوڈیسک) آزاد کشمیر کے بزرگ سیاستدان اور سابق وزیر تعلیم آزاد کشمیر چودھری نور حسین طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔

چودھری نور حسین سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے والد تھے۔ ان کی وفات پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے 3 روزہ سوگ، سرکاری پرچم سرنگوں رکھنے اور کل آزاد کشمیر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

چودھری نور حسین کی نمازہ جنازہ آج شام 5 بجے جامعہ اسلامیہ گراونڈ کھڑی شریف میں ادا کی جائے گی۔