(ن) لیگ نے آزاد کشمیر الیکشن کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے

PML N

PML N

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے آزاد جموں و کشمیر الیکشن کے لیے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے۔

پارلیمانی بورڈ کی جانب سے جاری لسٹ کے مطابق ایل اے 1 میر پور سے چوہدری مسعود خالد، ایل اے 2 سے مظہر انقلابی، ایل اے 3 سے چوہدری سعید، ایل اے 4 سے چوہدری رخسار ، ایل اے 5 بھمبھر سے کرنل ر یٹائرڈ وقار احمد پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

ایل اے 6 سے راجہ مقصود ، ایل اے 7 سے چوہدری طارق فاروق ، ایل اے 8 سے ذوالفقار علی، ایل اے 11 سے راجہ نصیر، ایل اے 12 سے راجہ ریاست، ایل اے 13 سے راجہ ایاز ، ایل اے 14 باغ سے راجہ افتخار ایوب، اور ایل اے 15 سے مشتاق احمد منہاس ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

اس کے علاوہ ایل اے 16 سے سردار امیر اکبر خان ، ایل اے 17 سے چوہدری محمد عزیز، ایل اے 18 پونچھ سے چوہدری محمد یاسین گلشن، ایل اے 19 سے سردار امیر الطاف خاں، ایل اے 20 سے عبد الرشید خاں اور ایل اے 23 سے ڈاکٹر نجیب نقی خاں کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پارلیمانی بورڈ نے ایل اے 24 سے سردار فاروق احمد طاہر ، ایل اے 25 اور 26 نیلم ویلی سے شاہ غلام قادر، ایل اے 27 مظفرآباد سے نورین عارف اور ایل اے 29 مظفر آباد سٹی سے سید افتخار علی گیلانی کو ٹکٹ دیا۔