مظفرآباد (اصل میڈیا ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ریٹرننگ افسران غائب نہیں ہوں گے۔
آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں ریٹرننگ افسر غائب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ نئے قانون کے تحت آر اوز کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ پولنگ اسٹیشنز پر نتیجے کا اعلان کرکے تصدیق شدہ کاپیاں پولنگ ایجنٹس کو فراہم کریں اور ساتھ ہی نتیجہ واٹس ایپ پر بھیجیں۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ فوج، رینجرز اور ایف سی کے اہل کار بیلٹ باکس اور آر او کو اپنی حفاظت میں واپس پہنچانے کے ذمہ دار ہوں گے۔