کراچی (اسٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی عظیم الشان کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود کی قیادت میں شاہ فیصل کالونی میں لیگی کارکنان کا جشن فتح ریلی کا انعقاد ،مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے آزاد کشمیر میں عظیم عوامی کامیابی پر وزیر اعظم پاکستان و قائد پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں محمد نواز شریف کو مبارکباد پیش کیا۔
آزاد کشمیر کے کامیاب اُمیدواروں کو بھر پور عوامی تائید حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے عظیم عوامی کامیابی قرار دیا ہے عصمت انور محسود نے کہاکہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی میاں نواز شریف کی کامیابی خارجہ و معاشی پالیسی پر عوامی اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو پاکستان کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر کی عوام نے بھی شکست فاش دیدیا ہے۔
عصمت انورمحسود نے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں ثابت قدم رہنے اور میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچا نے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ عوام کی تائید سے 2018ء میں مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک بھر سے دوباری بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرے گی۔