بحیثیت ن لیگ آزادکشمیر فرانس کے صدر کی حیثیت سے فورم سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں۔ راجہ اشفاق احمد

PML-N

PML-N

پیرس (بیورو رپورٹ) بحیثیت ن لیگ آزادکشمیر فرانس کے صدر کی حیثیت سے فورم سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں۔ راجہ اشفاق احمد۔ فرانس میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے ن لیگ کے کارکنوں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان کا ایک اہم کردار رہا ہے۔

گذشتہ چند مہینے سے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لئے مشاورت جاری تھی لیکن بعض لوگوں نے ہماری اس کاوش کو سبوتاژ کرتے ہوئے جلد بازی میں ایک فورم تشکیل دیا یے..میرا اور میرے ساتھیوں کا اس فورم سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس فورم کو مشترکہ فورم کہا اور پکارا جائے۔

بحیثیت ن لیگ آزادکشمیر فرانس کے صدر کی حیثیت سے فورم سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں۔ جلد ہی دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد حکمت عملی کا اعلان کروں گا۔