لیوٹن برطانیہ (تیمور لون) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے جنرل سیکرٹری آصف مسعود چوہدری نے پارٹی کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر سے مطالبہ کیا کرتے ہوئے کہا کہ شہید کشمیر مقبول بٹ کی شہادت کےدن ۱۱ فروری کو ریاست کے دونوں اطراف ایک جیسی اہمیت حاصل ہے۔
کشمیری ریاست کے تمام حصوں میں بلکہ ساری دنیا میں جہاں جہاں آباد ہیں اس دن کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا تا ہے اور اس ریاست کے عظیم لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے ۱۱ فروری کو قومی دن کی اہمیت حاصل ہے۔
اس لئے ہم آزاد کشمیر کی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبول بٹ ڈے کو سرکاری طور پر مناتے ہوئے اور اس دن چھٹی دینے کا وعدہ جو اس سے پہلے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر ممتاز راٹھورمرحوم اور چوہدری مجید نے کر رکھا ہے کو عملی جامہ پہنائے اور عام تعطیل کا اعلان کرے۔
ایسی پروگرامز منعقد کروائے جائیں جس میں مقبول بٹ شہید کی مادر وطن جموں کشمیر کی آزادی کے لئے جدو جہد اور ان کے افکار کو اجاگر کر کے اس عظیم لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا جائے۔