آزاد کشمیر حکومت کے وزیر بازل نقوی نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

Muzaffarabad

Muzaffarabad

مظفرآباد: آزاد کشمیر حکومت کے وزیر بازل نقوی نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ۔گجو سیداں روڈ کا ڈیڑھ کروڑ کا فنڈ ہضم کرگئے۔ عوام آئندہ الیکشن میں ان کو عبرت ناک شکست دیں گے۔بازل نقوی نے عوام کے ارمانوں کا خون کیا شکست ان کا مقدر اور فتح جوادگیلانی کا مقدر بنے گی۔بازل نقوی سے کرپشن کا حساب لیا جائے گا۔جواد گیلانی عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی۔

اسلام آباد میں پہلی باربلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی خوش آئند ہے ،نوازشریف کے ہاتھ مضبوط ہوئے ان خیالات کا اظہا رپاکستان مسلم لیگ ن،آزاد کشمیر کے رہنما سید مطلوب حسین کاظمی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مظفرآباد مسلم لیگ ن کا گڑ ہے ،جواد علی گیلانی ایم ایل اے نا ہونے کے باوجود بھی علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا رہے ہیں اور ہر وقت عوام کے ساتھ رہتے ہیں ۔

آئندہ ہونے والے آزاد کشمیر کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کا مکمل صفایا ہوگا۔پیپلز پارٹی عملاً ختم ہوچکی ہے ۔آزاد کشمیر حکومت نے عوام کی محرومیوں میںاضافہ کیا اور کرپشن کے تما م ریکارڈ توڑدیئے ،وقت آنے پر ان کا احتساب کیا جائے گا۔تحریک انصاف کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔کشمیری قوم پاکستان کی سربلندی کی جدوجہد کررہی ہے۔نواز شریف محب وطن ہیں ان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے۔