آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے تمام ممبران دوٹوک اور واضح موقف اختیار کرتے ہوئے آزادکشمیر میں بجلی مہنگی نہ ہونے دیں

بھمبر : آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے تمام ممبران دوٹوک اور واضح موقف اختیار کرتے ہوئے آزادکشمیر میں بجلی مہنگی نہ ہونے دیں کیونکہ بجلی آزادکشمیر کی قومی پیداوار ہے آزادکشمیر میں بجلی سستی کرنے کیلئے لائحہ عمل اختیار کیا جائے ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری مالیات کشمیر فریڈم موومنٹ محمد منشاء وقار نے حکومت پاکستان کی طرف سے بجلی وگیس کے مہنگا کرنے کے ردعمل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ آزادکشمیر میں حکومت اور اپوزیشن سنجیدگی کا مظاہرہ کریں صرف اور صرف اقتدار کیلئے اپنا ضمیر اور ایمان فروخت نہ کریں بلکہ آزادکشمیر کے محکوم و مظلوم عوام کی بھلائی کیلئے بھی سوچیں کب تک میرٹ، رول آف لاء اور جسٹس جیسے سنہری اصولوں سے روگردانی کرتے رہیں گے۔

عوام سے جینے کاحق چھینا رہا ہے اور عوام کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اگر موجودہ صورتحال جاری رہی تو عوام باآخر بغاوت پر مجبور ہو جائیں گے آج ہم یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ کہیں دہشت گردی کی وجوہات میںبھی ملک میں جاری ناانصافی بھی ایک وجہ تو نہیں امیر اور غریب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج بھی کہیں دہشت گردی کا شاخسانہ تو نہیں بہر حال دیکھنا یہ ہے۔

قرض کس نے لیا اور قرض کی رقم کہاں خرچ ہوئی کیونکہ عوام کی فلاح وبہبود پر تو یہ رقم خرچ نہیں ہوئی ایسا ضرور ہے کہ پارلیمنٹ سیکورٹی اداروں اور بڑے بڑے مگر مچھوں نے قرضہ ملک پر چڑھایا ہے او رسزاہمارے غریب عوام کو دی جارہی ہے موجودہ صورتحال ملک میں کسی بڑی تبدیلی کا پیغام دے رہی ہے۔