آزاد کشمیر بھر میں بلدیاتی انتخابات کا بگل بج گیا

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزاد کشمیر بھر میں بلدیاتی انتخابات کا بگل بج گیا حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے صدر آزاد کشمیر کے جاری شدہ نوٹیفکیشن میں منظوری کے مطابق لوکل کونسلز کی نئی حلقہ بندی اور ترمیمی حلقہ بندی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔

انہیں حلقہ بندیوں پر مشاورت اور آگاہی کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری نزاکت حسین کی زیر صدارات اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تیاری ابتدائی مسودہ ازاں اسسٹنٹ حلقہ بندی آفیسران و مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی حلقہ بندیوں کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ان حلقہ بندیوں کی تقسیم یونین کونسل کی آبادی کم از کم 12ہزار اور زیادہ سے زیادہ 25ہزار ،دیہی وارڈ کی آبادی کم از کم 1500سے 3000اور میونسپل کمیٹی وارڈ کی آبادی1500سے4000تک مقرر کر دی گئی ہے حلقہ بندیوں کی مزید سرگرمیو ں کے دوارانئے کے بارے میں اسسٹنٹ کمشنر ضلع بھمبر چوہدری نزاکت حسین نے بتایاکہ ابتدائی مسودہ حلقہ بندی کی اشاعت بزریعہ اسسٹنٹ حلقہ بندی آفیسران 21مئی سے لے کر24 مئی تک کر دی جائے گی۔

اگر اس دوران کسی بھی نمائندے کو شکایات ہیں تو حلقہ بندی آفیسران کے پاس اپنے عذر دائر کرنے کی تاریخ 25مئی سے6جون تک ہے اور ان عذرات پر سماعت اور فیصلے کا دورانیہ 6جون سے14تک کا ہے اجلاس میں شریک تما م سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے مختلف سوالات اور خدشات پربحث کے بعد محکمہ کی جانب سے مکمل تفصیلات بتانے پر نئی حلقہ بندیوں کے اس پروگرام کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔