آزاد کشمیر میں آج افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کا دن

Azad Kashmir

Azad Kashmir

مظفر آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی اپیل پر آج آزاد کشمیر میں افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے، اس موقع پر آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں پاک فوج اور قومی سلامتی کے اداروں سے یکجہتی کے لیے ریلیاں نکال جا رہی ہیں۔ مظفرآباد میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی زیرصدارت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

میر پور میں قومی تقریبات کمیٹی،انجمن تاجراں اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام احاطہ کچہری سے ریلی نکالی گئی جس میں اسکولوں کے بچوں نے بھی شرکت کی۔ آزادکشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی پاک فوج کی حمایت میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔