آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں زلزلے کے جھٹکے

Neelam Valley

Neelam Valley

مظفرآباد (جیوڈیسک) آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مظفرآباد کے قریب تھا جس کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ زیرِ زمین 10 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا جس سے وادی نیلم میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مقامی افراد زلزلے کی شدت سے گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے اور خوف و حراس پھیل گیا،تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔