آزاد کشمیر کی خبریں 06.08.2013
Posted on August 6, 2013 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
آزاد کشمیر میں بہت جلد سالار جمہوریت سردار سکندر حیات اور راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں ن لیگ کی حکومت قائم ہوگی
میرپور(پی پی سی) مجاور وزیر اعظم بلند وبانک دعوے کر کے اپنا دامن عوام سے نہیں چھڑا سکتے تبدیلی آزاد کشمیر کے عوام کا مقدر بن چکی ہے اپنے حلقہ کے عوام خصوصا نوجوان مستقبل سے پریشان ہیں متاثرین منگلاڈیم اپنے حقوق کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہیں 15سے 18گھنٹے کی لوڈشیڈ نگ نے تاجروں کے کاروبار ٹھپ اور عوام کو دوالیہ پن کا شکار بنا دیا زرداری نے حالیہ الیکشن میں آزاد کشمیر میں جو تاریخی دھاند لی کروائے سب جانتے ہیں آزاد کشمیر میں بہت جلدسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان اورسابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں ن لیگ کی حکومت قائم ہو گی جو عوامی خد مت استحکام پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کو اجا گر کر ئے گئی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن بیڈ فورڈ کے صدر صوفی جایود اختر نے اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ مجاور حکومت نے عوام کو جھوٹے اعلانات کے بل بوتے پر بہت وقت گزار لیا اب عوام تبدیلی کے خواہاں ہیں آزاد کشمیر میں پڑ ھے لکھے نوجوانوں کو روز گار کے نام پر لوٹا جا رہا ہے جس کا اظہار قومی پریس اور عوام کئی بار کر چکے ہیں دھاند لی کی پیداوار حکومت کو ن لیگ بہت جلد اپنے انجام سے دو چار کر نے والی ہے ہم قائد مسلم لیگ ن وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں نئے اور مضبوط پاکستان بنانے کی بنیاد رکھ دی ہے جو تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہوگا کارکنان مسلم لیگ ن جماعت کی مضبوطی کیلئے اپنا بھرپور رول اداکریں ۔ بہت جلد غریب عوام کی مشکلات کا وقت ختم ہو نے والا ہے بہت جلد مسلم لیگ ن کی حکومت آزاد کشمیر میں قائم ہو کر عوام کے مسائل حل کر نے کیلئے ایوان سے باہر نکل کر عوام کی دہلیز پر مسائل حل کر ئے گئی آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن میں دھاندلی کی پیداوار مجاوروں کا محا سبہ بھی ہو کر رہے گا عوام کو مجاوروں سے جان چھڑا کر دم لیں گئے ۔صوفی جاوید اختر نے کہا کہ حکومت متاثرین منگلاڈیم کے مسائل کو فوری حل کروائے اور ان کے ساتھ کئے گئے وعدوںکی پاسداری کرئے متاثرین منگلاڈیم کے ساتھ سوتیلی مان جیساسلوک کسی بھی سورت برداشت نہیں کیا جائے گا اگر حکومت نے متاثرین منگلاڈیم کے مسائل کوحل نہیں کروایا تو پورے آزاد کشمیر میں احتجاج سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ریاست کے تشخص کی بحالی کیلئے کوشاں ہے۔ ساجدہ رفیق
میرپور(پی پی سی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور خواتین ونگ کی صدر محتر مہ ساجدہ رفیق نے کہا ہے کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ریاست کے تشخص کی بحالی کیلئے کوشاں ہے مسئلہ کشمیر کے پائیدار امن کے بغیر ایشاء میں امن کا خواب کھبی پورا نہیں ہو سکتا آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کو اللہ تعالیٰ کے خاص مہر بانی کی وجہ سے قائد تحریک آزادی کشمیہر مجاہد اور سردار محمد عبدالقیوم خان کی رہنمائی اور سر پرستی حاصل ہے ۔آزاد خطہ میں اقتدار کی کھچڑی پکانے والے غیر ریاستی سیاست کے پیروکاروں کو آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی حقیقت کا پتہ چل چکا ہے اور کچھ آ گئے چل کر پتہ چل جائے رگا کارکنان مسلم کانفرنس اپنی جماعتی قیادت خصوصا صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی قیادت میں کھڑتے ہیں وہ آزاد کشمیر میں ریاستی تشخص تحریک آزادی کشمیر اور استحکام پاکستان کیلئے جو پالیسی مر تب کریں گئے کارکنان اس کے مطابق عمل کریں گئے ۔شکور احمد مغل نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارت اور دوستی کی پنگیں بڑھانے سے قبل آر پار کی کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیا جانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ کفر عالم موجودہ حالات میں سازشوں کے زریعے تحریک آزادی کشمیر سے اپنی جان چھڑانا چاہتا ہے جو اسلامیان کشمیر و مسلم کانفرنس کے کارکنان کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیں گئے ۔ساجدہ رفیق نے کہا کہ جمہوریت کا رونا رونے والے عوام کے مسائل حل کر نے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں زرداری حکومت کی پالیسی نے مسئلہ کشمیر کو 100سال پچھے لے گئی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کو ہمیشہ ریاست کے تشخص کو تباہ کر نے کیلئے تقسیم کیا جاتا رہا مگر کارکنوں کی ہمت اور جذبہ نے غیر ریاستی جماعتوں کی اس سازش کو ہمیشہ ناکام بنایا آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے کارکنان ریاست کے عوام کے حقوق کی جنگ ہمیشہ لڑتے رہیںگئے ۔ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس قائد ملت رئیس الاھرار چوہدری غلام عباس اور مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے مشن تحریک آزادی کشمیر اور کشمیر بنے گا پاکستان کو لے کر اپنی منزل کی جانب روادواں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرپور’ انجمن تاجران کشمیر کی طرف سے ہرسال کی طرح اس سال بھی غریب اور مسحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم
میرپور (پی پی سی) انجمن تاجران کشمیر کی طرف سے ہرسال کی طرح اس سال بھی غریب اور مسحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کی گئی جسکا اہتمام انجمن دختران کشمیر کے مرکزی دفتر ایف تھری میں کیاگیا اس تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر مرزا فضل چیئرمین تعلیمی بورڈ آزادکشمیر تھے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اسکے بعد یدیہ نعت پیش کی گی ۔پروفیسر مرزا افضل چیئرمین تعلیمی بورڈ نے تقریب سے خطاب کیااور انہوں نے تنظیم کی بہت تعریف کی اور کہا کہ انجمن دختران کشمیر جو کام کررہی ہے جس میں غریب بچیوں کی شادی اور تعلیم کے حوالے سے اورسلائی مشین کو غریب خواتین میں دے رہی ہیں اور رمضان شریف میں جو راشن تقسیم کرتی ہے اس کام کو سراہا اورانہوں نے خواتین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ بچوں میں شعور آئے اوروہ اچھے شہری بن سکیں انہوں نے کہا کہ اگر سب لوگ زکوة صحیح طریقے سے دیں تو ہمارے ملک میں کوئی غریب نہ رہے انہوںنے کہا کہ ہم سب کو انجمن دختران کشمیر کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ یہ تنظیم اگلے سال اس سے بھی زیادہ لوگوں میں راشن کی تقسیم کرسکے انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر چیئرپرسن ناہید خرم نے مہمان خصوصی کا شکریہ اداکیا اور خواتین کا بھی شکریہ اداکیا اوراللہ تعالیٰ کا شکریہ اداکیا کہ اس سال بھی ہمیں موقع دیا کہ ہم اپنے غریب اور مستحق بہنوں کے کام آئیں آخر میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کیاگیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت جلد غریب عوام کی مشکلات کا وقت ختم ہو نے والا ہے’اورنگزیب مغل
میرپور(پی پی سی) مرکزی سیکرٹری متاثرین منگلاڈیم بورڈ مسلم لیگ ن اورنگزیب مغل نے کہا ہے بہت جلد غریب عوام کی مشکلات کا وقت ختم ہو نے والا ہے بہت جلد مسلم لیگ ن کی حکومت آزاد کشمیر میں قائم ہو کر عوام کے مسائل حل کر نے کیلئے ایوان سے باہر نکل کر عوام کی دہلیز پر مسائل حل کر ئے گئی آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن میں دھاندلی کی پیداوار مجاوروں کا محا سبہ بھی ہو کر رہے گا عوام کو مجاوروں سے جان چھڑا کر دم لیں گے مجاوروں اہلیان میرپور کے زخموں پر جونمک پاشی کی جس کی مسلم لیگ ن شدید الفاظ میں مذ مت کرتی ہے ۔ حکومت آزاد کشمیر بن خرماں میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے بن خرماں میرپور کا سب سے بڑا سیکٹر ہے یہاں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برا بر ہیںحکومت ہوائی اعلانات کو چھوڑ کر حقیقت کو تسلیم کرئے استحکام پاکستان کی علامت میاں محمد نواز شریف عالم اسلام کے بھی ہیرو ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے متاثرین منگلاڈیم کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااورنگزیب مغل نے کہا کہ حکومت متاثرین منگلاڈیم کے مسائل کو فوری حل کروائے اور ان کے ساتھ کئے گئے وعدوںکی پاسداری کرئے متاثرین منگلاڈہیم کے ساتھ سوتیلی مان جیساسلوک کسی بھی سورت برداشت نہیں کیا جائے گا اگر حکومت نے متاثرین منگلاڈیم کے مسائل کوحل نہیں کروایا تو پورے آزاد کشمیر میں احتجاج سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا ۔