آزاد کشمیر کی خبریں 20.08.2013

ندیم احمد جنجوعہ انتہائی فرض شناس ،ذمہ دار اور باصلاحیت انتظامی آفیسر ہیں :چوہدری محمد طیب
بھمبر(جی پی آئی)ندیم احمد جنجوعہ انتہائی فرض شناس ،ذمہ دار اور باصلاحیت انتظامی آفیسر ہیں بھمبر کے اندر مختصر عرصہ تعیناتی کے دوران موصوف نے انتظامی ،سماجی اور فلاحی کاموں میں بھرپور کردار ادا کیا بھمبر سے جاتے ہوئے موصوف اچھی روایات اور یادیں چھوڑ کر جا رہے ہیں ٹرانسفر ملازمت کا حصہ ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب نے گزشہ روز مقامی ہوٹل میں انجمن پٹواریاں وقا نو نگوئیاں کی جانب سے بھمبر سے تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ندیم احمد جنجوعہ اورئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری طالب حسین کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرا نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ندیم احمد جنجوعہ نے کہاکہ بھمبر تعیناتی کے دوران مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اعلیٰ آفیسران چھوٹے ملازمین اور عوام کا میرے ساتھ تعاون مثالی تھا بھمبر سے اچھی یادیں لیکر جارہا ہوں بھمبرکے لوگوں اور ملازمین کا تعاون شفقت اور پیار ہمیشہ یاد رہے گا ظہرانے کی تقریب میںنئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر بھمبر چوہدری طالب حسین ،افسر مال نزاکت حسین ،تحصیلدار عیص بیگ ،تحصیلدار بندوبست سردار خالد محمود ،نائب تحصیلدار راجہ نثار احمد ،صدر انجمن پٹواریاں و قانون گوئیاں طارق بیگ ،جنرل سیکرٹری مظہر اقبال راجہ،تحصیل بھمبر کے صدر چوہدری ساجد حسین سمیت محکمہ مال کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجید حکومت کی کرپشن پیپلزپارٹی اور حکومت کی بدنامی کا باعث بنی ہوئی ہے :محمد امتیاز چوہدری
بھمبر(جی پی آئی)مجید حکومت کی کرپشن پیپلزپارٹی اور حکومت کی بدنامی کا باعث بنی ہوئی ہے مجید حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث آزادکشمیر میں جماعت اور حکومت دونوں کو شدید خطرات لاحق ہیں پیپلزپارٹی کی وفاقی قیادت جماعت اور حکومت کو بچانے کیلئے اپنا رول اداکرے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماو سابق کوآرڈینیٹر وزیر اعظم آزادکشمیر ڈاکٹر محمد امتیاز چوہدری آف سوکاسن نے کیاانہوںنے کہاکہ 12سالوں کے بعد جیالوں کی قربانیوں کی بدولت آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کو اقتدار ملاہے آزادکشمیر کے اندر الیکشن میں کامیابی دلانے میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کلیدی کردار ہے پیپلزپارٹی کی حکومت بننے پر جیالوں کی خوشی کی کوئی انتہا نہ تھی لیکن پیپلزپارٹی حکومت بننے کے بعد وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی کارکن کش پالیسیوں اور کرپشن لوٹ مار کے باعث جیالوں میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے مجید حکومت کی کرپشن لوٹ مار اور کارکن کش پالیسیوں کی وجہ سے آج آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی اور حکومت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے کرپشن لوٹ مار سے حکومت اور جماعت دونوں بدنام ہو رہے ہیں پیپلزپارٹی کے ممبران اسمبلی کو کھڈے لائن لگا کر غیر جماعتی لوگوں کو پروموٹ کیا جارہا ہے وزراء اپنی حکومت میں بے بس مجسم بنے ہوئے ہیں انہوں نے پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مجید حکومت کی کرپشن لوٹ مار اور پارٹی کارکنان کش پالیسیوں کا نوٹس لیں اور جماعت اور حکومت کو بچانے کیلئے رول ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف اور جماعت اسلامی ملکر ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہیں :انتظار سلیم گیٹو
بھمبر(جی پی آئی)تحریک انصاف اور جماعت اسلامی ملکر ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہیں خوشحالی اور ترقی کے نعرے لگانے والوںنے 2ماہ کے اندر ہی عوام کیساتھ دھوکہ کرکے اپنی اہلیت ظاہر کردی ضمنی الیکشن میںعوام تحریک انصاف اور
جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیں ان خیالات کااظہار بھمبرکے معروف سیاسی وسماجی راہنما انتظار سلیم گیٹو نے کیا انہوںنے کہاکہ پاکستان کے جنرل الیکشن میںعوام کا مینڈیٹ چوری کرکے دھاندلی کے ذریعے برسراقتدار آنے والوں نے2ماہ کے اندر مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ٹیکسز ،بجلی ،گیس کے ریٹ میںبے پناہ اضافہ کرکے غریب عوام سے دووقت کی روٹی بھی چھین لی ہے تبدیلی ترقی اور خوشحالی کے جھوٹے دعویداروںکا پول 2ماہ کے اندر کھل گیا ہے عوام نے انکی اصلیت دیکھ لی ہے پاکستان کے عوام اب مزید کسی جھانسے میں نہیںآئینگے ضمنی الیکشن کے اندر تحریک انصاف کا ساتھ دیکر حقیقی معنوں میںتبدیلی کاآغاز کرینگے انہو ں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کے اندر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی ملکر پاکستان کو دہشت گردی ،مہنگائی ،کرپشن اور بے روز گاری جیسے مسائل سے نجات دلاسکتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بارڈرلائن پر رہائش پذیر لوگ دفاع وطن کیلئے سیسہ پلائی دیوار ہیں:چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ
بھمبر(جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے حلقہ سماہنی کے LOCپر واقع علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بارڈرلائن پر رہائش پذیر لوگ دفاع وطن کیلئے سیسہ پلائی دیوار ہیں بھارتی افواج کو بارڈر لائن پر رہائش پذیر لوگوں کو تنگ کرنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا بارڈر لائن کی دیوار کشمیری قوم کیلئے کوئی حیثیت نہیں رکھتی بھارتی افواج سویلین لوگو ںکی نقل و حرکت پر قدغن نہ لگائیں اور گولہ باری و فائرنگ کھلم کھلا سویلین لوگوں لوگوںکے حقوق ،بارڈر لائن کے قوانین ،اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے انہوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر سے بھرپور اور پرزور مطالبہ کیا کہ ترجیحی بنیادوں پر بارڈ رلائن کے رہائشیوں کے مسائل کو حل کرین LOCپر واقع علاقوں میںترقی کا عمل 1988سے رکاہوا ہے بارڈر لائن پرہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے اور خصوصی قابل عمل پیکج کا
اعلان کیا جائے جن میں پیپلزپارٹی کے عہدیداران کو عملدرآمد کیلئے ذمہ داری سونپی جائے انہوں نے کہاکہ سماہنی حلقہ اوریونین کونسل بنڈالہ کے چار گاؤں جن میںاپر کھوڑی ،ریکا گڑھا ،گڑھی ،سیری اپر لا گڑھا مکمل طور پر غیر آباد ہو چکے ہیں مکانات گر چکے ہیں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان کو مالی اعانت فوراً کرے حلقہ سماہنی کے 1988سے غیر آباد رقبوں کا متاثرہ بارڈر لائن کے لوگوں کی حفاظت کو حکومت پاکستان اور جنرل کیانی یقینی بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی آزادکشمیر کی قومی پیداوار ہے آزادکشمیر میں بجلی سستی کرنے کیلئے لائحہ عمل اختیار کیاجائے:محمد منشاء وقار
بھمبر(جی پی آئی)آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے تمام ممبران دوٹوک اور واضح موقف اختیار کرتے ہوئے آزادکشمیر میں بجلی مہنگی نہ ہونے دیں کیونکہ بجلی آزادکشمیر کی قومی پیداوار ہے آزادکشمیر میں بجلی سستی کرنے کیلئے لائحہ عمل اختیار کیاجائے ان خیالات کااظہار مرکزی سیکرٹری مالیات کشمیر فریڈم موومنٹ محمد منشاء وقار نے حکومت پاکستان کی طرف سے بجلی وگیس کے مہنگاکرنے کے ردعمل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر میںحکومت اور اپوزیشن سنجیدگی کامظاہرہ کریں صرف اور صرف اقتدار کیلئے اپنا ضمیر اور ایمان فروخت نہ کریں بلکہ آزادکشمیر کے محکوم و مظلوم عوام کی بھلائی کیلئے بھی سوچیں کب تک میرٹ ،رول آف لاء اور جسٹس جیسے سنہری اصولوں سے روگردانی کرتے رہیںگے عوام سے جینے کاحق چھینارہاہے اور عوام کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اگر موجودہ صورتحال جاری رہی تو عوام باآخر بغاوت پر مجبور ہوجائیںگے آج ہم یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ کہیں دہشت گردی کی وجوہات میںبھی ملک میںجاری ناانصافی بھی ایک وجہ تو نہیں امیر اور غریب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج بھی کہیںدہشت گردی کا شاخسانہ تو نہیں بہر حال دیکھنا یہ ہے کہ قرض کس نے لیا اور قرض کی رقم کہاں خرچ ہوئی کیونکہ عوام کی فلاح وبہبود پر تو یہ رقم خرچ نہیں
ہوئی ایسا ضرور ہے کہ پارلیمنٹ سیکورٹی اداروں اور بڑے بڑے مگر مچھوں نے قرضہ ملک پر چڑھایا ہے او رسزاہمارے غریب عوام کو دی جارہی ہے موجودہ صورتحال ملک میں کسی بڑی تبدیلی کا پیغام دے رہی ہے ۔