آزاد کشمیر اور مضافات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع

Snow

Snow

آزاد کشمیر (جیوڈیسک) آزاد کشمیر کے ضلع باغ اور اس کے مضافات میں بارش اور برف باری کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر سے شروع ہو گیا ہے۔

باغ کے بالائی مقامات لسڈنہ، درہ حاجی پیر، بھرت گلی، تولی پیر، نیزہ گلی ، سدھن گلی، گنگا چوٹی، دھیرکوٹ اور پیر پنجال کے مکمل پہاڑی سلسلوں پر 3 سے 4 فٹ تک برف باری ہو چکی ہے۔

برف باری اور برفانی تودے گرنے سے باغ کا ضلع حویلی ، مظفرآباد برآستہ چکار ، راولپنڈی برآستہ دہیرکوٹ زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے ۔ باغ کے بالائی مقامات میں برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ سے روڑز بند ہیں اور بالائی مقامات میں اشیائے خورد و نوش کی ترسیل بھی بند ہو گئی ہے۔