ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ سرفراز اصغر ، یوتھ ونگ مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا کے صدر راجہ عامر سعید ، یوتھ ونگ واہ کینٹ کے صدر اسامہ قاضی ، راجہ محمد سعید ، راجہ محمد ایوب ، راجہ شیراز اصغرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر میںمسلم لیگ ن کی بھاری اکثریت سے کامیابی عوام کا میاں نواز شریف پر اعتماد کا مظہر ہے
عوام نے لولی پاپ کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیا ، مسلم لیگ ن عوام کا محور و مرکز بن چکا ہے ، تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے منفی سیاست کر کے اپنا رہا سہا وقار بھی کھو دیا ، آزاد کشمیر میں مثبت تبدیلی آئے گی، مسلم لیگ ن نے کشمیر کا مسلہ بھی بین الاقوامی سطح پر دلیرانہ انداز میں اجاگر کیا ، آزاد کشمیر کے عوام کو اسکے ثمرات ملیں گے،دھرنوں کی سیاست کرنے والوں کو آزاد کشمیر کے الیکشن سے نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے خصوصی نشست کے دوران کیا ، راجہ سرفراز اصغر کا کہنا تھا کہ تحصیل ٹیکسلا میں قائد کے حکم پر کشمیر مہاجرین کی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں حافظ احمد رضا قادری اور راجہ محمد صدیق کی بھرپور انتخابی مہم چلائی گئی ، اور لوگوں نے کھل کر مسلم لیگ ن کو سپورٹ کیا، حلقہ ایل اے 40 وادی 5 اور ایل اے 35 جموں 6 کی دونوں نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی چوہدری نثار علی خان کی عوام دوستی کا بین ثبوت ہے ، مسلم لیگ ن کے کارکنان نے انکی انتخابی مہم بہتر انداز میں چلائی ،انھوں نے کاہ کہ آزاد کشمیر میں جو تبدیلی آئی ہے۔
سیاسی مخالفین کو پیغام گیا ہے کہ ضمنی انتخابات ہوں یا بلدیاتی انتخابات مسلم لیگ ن کی کامیابی عوام کا مایں نواز شریف میاں شہباز شریف قائد چوہدری نثار علی خان کی قیادت انکی مثبت پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے آنے والے جنرل انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن ہی چاروں صوبوں اور وفاق میں حکمران جماعت کے طور پر ابھرے گی، ارجہ عامر سعید صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا کا کہنا تھا کہ قائد چوہدری نثار علی خان نے جو ڈیوٹی یوتھ ونگ کے نوجوانوں کی لگائی اس میں اللہ کے فضل سے سرخرو ہوئے، راجہ محمد سعید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے عوام نے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں، راجہ محمدایوب کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی حکومت کی بہترین پالیسیوں کا تسلسل ہے۔
یوتھ ونگ مسلم لیگ ن واہ کینٹ کے صدر اسامہ قاضی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو زلت آمیز شکست کے بعد سمجھ لینا چاہئے کہ عوام میں انکی مقبولیت کا گراف کیا ہے، دوسی جانب مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت کا گراف بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے جسکا بین ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کے دلوں میں بستی ہے،اور ناقابل شکست جماعت بن چکی ہے، انھوں نے کاہ کہ نوجوان پارٹی کا ہروال دستہ ہیں۔