آزاد کشمیر : مسافر وین دریا میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق، 4 زخمی

Muzaffarabad

Muzaffarabad

مظفر آباد (جیوڈیسک) راولپنڈی سے مظفر آباد جانے والے وین اصغر آباد کے مقام پر دریائے جہلم میں جا گری۔

ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبد المجید نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔