آزاد کشمیر کی تمام سیاسی لیڈر شپ بددیانت اور خائن ہے، خالد پرویز بٹ

Khalid Pervaiz Butt

Khalid Pervaiz Butt

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) آزاد کشمیر کی تمام سیاسی لیڈر شپ بددیانت اور خائن ہے اور عوام بر ادری ازم، علاقائی ازم ،جماعتی وابستگیوں اور اقرنا ء پروری کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں میرٹ کا قتل عام جاری ہے قانون موم کی ناک کی طرح اور انصاف کا تصور ہی کیا جا سکتا ہے لیکن اقتدار پر برا جمان ٹولہ قومی خزانے کو مادرپدر سمجھ کر انتہائی بے در دی سے لو ٹ رہا ہے اور اپو زیشن میں بیٹھا ٹو لہ اپنی با ری کا انتظار کر رہا ہے۔

عام طبقے کو دو قت کی رو ٹی کے لا لے پڑ ے ہو ئے ہیں اسے بچو ں کی تعلیم وتر بیت اور صحت تو در کنا ر شام کی رو ٹی بھی بچو ں کے لئے مشکل ہو گئی ہے اب وقت آگیا ہے کہ خس وخا شا ک کی طر ح کر پٹ سیا ستدا نوں کو لو گ صفحہ ہستی سے مٹا نے کے لئے تیا ر ہو جا ئیں ان خیا لا ت کا اظہا ر مر کز ی صدر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ انجینئر خا لد پرو یز بٹ نے خصوصی طو ر پر محکمہ بر قیا ت کی طر ف سے بجلی کے بلو ں میں ہو شر با د اضا فہ پر اظہا ر خیا ل کرتے ہو ئے کیا۔

انہو ں نے کہا کہ آزا دکشمیر کی تا جر تنظیمیں سیا ست با زی بند کر یں اور سیا سی لیڈر شپ کا دم چھلا بننے کی بجا ئے ہو ش کے نا خن لیں کب تک یہ لو گ نمبر دا ری چمکا نے الٹے سید ھے بیا نا ت دیکر تا جرو ں کو بے وقوف بنا تے رہیں گے اس مہینے کے بجلی کے بل دیکھیں اور فیصلہ کر یں کہ کیا یہ بل عا م طبقہ ادا کر سکتا ہے یہ حقیقت ہے کہ عا م آدمی بجلی کا بل ادا نہیں کر سکتا بلکہ وہ صا رف جو بجلی چو ر نہیں یہ بل ادا نہیںکر سکتا اب وقت آگیاہے کہ تما م لو گ بجلی چو ری شروع کر دیں یا پھر محکمہ بر قیا ت کے دفا تر کا گھیرائو کر یں وزیر بر قیا ت جو بجلی چو رو ںکا سر غنہ ہے جس کے لئے اخبا ر میں اشتہار دیکر تلا ش کر نا پڑ یگا انہو ں نے کہا کہ میٹر ریڈر سے لیکر چیف بر قیا ت تک بجلی چو ری کر وا نے میں شر یک ہیں اگر ہما ری یہ با ت جھو ٹ ثا بت ہو جا ئے تو ہمیں کسی بھی چو را ہے میں پھا نسی دے دی جا ئے۔

ہما رے اوپر ہو نے والے ظلم کی ذمہ دا ر وفا قی حکو مت پا کستا ن ہے جو الحا ق پا کستا ن کا گیت سننے کے لئے پچھلے 67سا لو ں سے ہما رے اوپر مخصوص طبقہ کو مسلط کئے ہو ئے ہے ہما را موقف با لکل واضح اور دوٹو ک ہے کہ بجلی ہما ری قومی پیدوار ہے ہمیںمفت بجلی ملنی چا ہیے زا ئد بجلی پا کستا ن اگر حا صل کر نا چا ہتا ہے تو کر ے ہمیں اس سے کو ئی سر وکا ر نہیں ہے کیو نکہ عو ام ظلم سہہ رہے ہیں اور انہیں ظلم سہنے کی عا دت پڑگئی ہے یہ اپنے حقوق حاصل کر نے کے لئے تیا ر نہیں ہیں ورنہ آزا دکشمیر کا یہ چھو ٹا ساخطہ اپنے عو ام کو فر ی بجلی ،فر ی تعلیم ،فر ی علا ج معا لجہ کی سہو لتیں دے سکتا ہے۔

آج ہما رے اوپر جن لو گو ں کو مسلط کیا گیا ہے اور جو لو گ تما م وسا ئل کو انجو ائے کر رہے ہیں یہ صرف اورصرف پا کستا ن اور آزاد کشمیر پر اپنی گرفت مضبو ط کر نے کے لئے کر رہا ہے بلکہ کشمیر ی نو جو انو ں کو مجبو ر کیا جا رہا ہے کہ مقبو ضہ کشمیر میں جس طر ح ہندو ستا ن مخا لف عو ام کو کیا گیا ہے اسی طر ح آزاد کشمیر میں بھی عوام کو پا کستا ن مخالف خطہ بنا دیا جا ئے با ل پا کستا ن کی کو رٹ میں ہے فیصلہ پا کستا ن کی مقتتدر طا قتو ں نے کر نا ہے اگر اب بھی سابقہ صورتحا ل جاری رہی تو وقت ہا تھ سے نکل جا ئے گا۔