اسلام آباد: آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک بڑا دھماکہ ہونے والا ہے تحریک انصاف کے قیام کے بعد متحدہ علماء مشائخ کونسل بھی قائم ہو گی ہے جو پاکستان میں سیاسی جماعت کے طور پر رجسڑڈ ہو گئی ہے معتبر ذرائع کے مطابق متحدہ علماء مشائخ کونسل کے مرکزی چیئر مین ملک صفدر علی اعوان نے آزاد کشمیر کی اہم سیاسی دینی اور روحانی شخصیات سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔
اور اگلے چند روز میں اہم ریاستی شخصیات متحدہ علماء و مشائخ کونسل میں شمو لیت اختیار کر رہی ہیں اس سلسلے میں رابطہ مہم تیزی سے جاری ہے اورملک صفدر علی اعوان خودنگرانی کر رہے ہیں اور مختلف شخصیات سے ملاقاتیں اور رابطے کر رہے ہیں۔
متحدہ علماء و مشائخ کونسل پاکستان بھرمیں تنظیم سازی کر رہی ہے اس سلسلے میںکئی قومی سیاستدان اور گد ی نشین کونسل میں شامل ہوچکے جنکا اعلان کونسل کی قیادت عنقریب ایک پریس کانفرنس میں کرے گی جس میں متحدہ کونسل میں شامل ہونے والی اہم شخصیات بھی موجودہوں گی کونسل کے سربراہ ملک صفدر علی اعوان نے تین ماہ کے دوران کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرکے انہیں کونسل میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے کونسل کا ایک مرکزی میڈیا سنٹر بھی جلد قائم کیا جا رہا ہے۔