آزاد کشمیر میں قادیانیت کی کمر توڑنا خوش آئند ہے، عافیت صدیقی

Karachi

Karachi

کراچی : ختم نبوتۖ پر ڈاکا ڈالنے والوں کا تعاقب تمام اہل اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے، قادیانیت اسلام اور پاکستان دونوں کے لیے خطرہ ہے۔ آزاد کشمیر کی اسمبلی میں قادیانیت کی کمر توڑنا خوش آئند ہے، جس پر حکومت آزاد کشمیر اور تمام ارکان اسمبلی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ حکومت قادیانیوں کو تمام کلیدی عہدوں سے فوری طور پر بر طرف کرے۔

ان خیالات کااظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم عافیت صدیقی ، ناظم عمومی عنایت اللہ فاروقی ، ناظم اطلاعات محمد عادل ، ناظم تربیتی امور فیضان شہزاد و دیگر نے گزشتہ روز آزاد کشمیر کی اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے سے متعلق مسلم میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوتۖ کا دفاع ہم سب پر فرض ہے ، جس کے لیے تمام مسلمان اپنی جان کی بازی بھی لگا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کو قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے اور ان کا چہرہ بے نقاب کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

جاری کردہ
محمد عادل انصاری
ناظم اطلاعات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن
0321-2126867