آزاد کشمیر (جیوڈیسک) آزاد کشمیر کے ضلع باغ کا خوبصورت سیاحتی مقام کنگا چوٹی سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔ قدرتی مناظر اور دلفریب نظاروں سے بھرپور دس ہزار فٹ کی بلندی پر واقع یہ ہے آزاد کشمیر کا خوبصورت سیاحتی مقام ، ذرائع مواصلات نہ ہونے کی وجہ سے یہ خوبصورت مقام اب تک سیاحوں کی نظر سے اوجھل تھا۔
حکومت آزاد کشمیر نے سدھن گلی سے کنگا چوٹی تک چھ کلومیٹر روڈ اور پدر نالہ پر پل لگا کر اس مقام کو سیاحوں کے لیے کارآمد بنا دیا ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ہر سال یہاں ایک لاکھ سیاح آئیں گے کنگا چوٹی کی خوبصورتی کو دنیا پر عیاں کرنے کے لیے حکومت نے چوٹی کے دامن میں ایک میلے کا انعقاد کیا۔
جس میں مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی ثقافت کو اجاگر کیا۔ جس سے شرکاء محظوظ ہوئے اور جھومنے پر مجبور ہو گئے ،،،ڈپٹی کمشنر باغ ابرار اعظم بھی کسی سے پیچھے نہ رہے تاہم یہاں آنے والوے سیاح نامناسب سہولیات کی شکایت کرتے ہیں کنگا چوٹی اپنے حسن کے لیے نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پورے پاکستان میں اپنی منفرد حیثیت رکھتی ہے۔