اسلام آباد (پ۔ر) جموں کشمیر پیپلز پارٹی پارلیمانی بورڈ نے آزاد کشمیر بشمول مہاجرین سے اپنے امیدواران کا اعلان کر دیا۔ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس زیرصدارت چیئرمین بورڈ (سابق ممبر کشمیر کونسل) ملک محمد سلیم مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری پارلیمانی بورڈنویدحیات خان، ممبران سردار عاشق، سردار تسلیم نے شرکت کی۔پارلیمانی بورڈ کے اس اہم ترین اجلاس میں مختلف حلقہ جات سے الیکشن2016ء برائے قانون سازاسمبلی کیلئے امیدواران کاحتمی باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔
سیکرٹری پارلیمانی بورڈجے کے پی پی نویدحیات خان کی جاری کردہ پریس ریلزکے مطابق ایل اے 8کوٹلی حلقہ 01شہرسے چوہدری صداقت علی جہانگیر ایڈووکیٹ، ایل اے 13غربی باغ حلقہ ایک دھیرکوٹ سے ابراراحمدیاد،ایل اے14وسطی باغ،حلقہ 2سے ثاقب نعیم،ایل اے 18پونچھ حلقہ 2ہجیرہ سے سردارخالدابراہیم خان،ایل اے 19پونچھ حلقہ 3راولاکوٹ سے سردارخالدابراہیم خان،اے ایل 20پونچھ حلقہ 4سے سردارمحموداقبال خان،ایل اے21پلندری حلقہ 05سے نبیلہ ارشادایڈووکیٹ،ایل اے 26 مظفرآباد شہرحلقہ 3سے سردارتسلیم،ایل اے 30جموں 01کراچی سے ندیم گجر،ایل اے35جموں 6راولپنڈی سے شیخ جاویدافطار،جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے آمدہ الیکشن کیلئے امیدوارنامزدکردیئے گئے۔
امیدواران کوٹکٹ بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔سیکرٹری پارلیمانی بورڈنویدحیات خان نے پریس ریلیزمیں مزیدکہاہے کہ پارلیمانی بورڈآئندہ چندروزمیں اس عمل کوآگے بڑھاتے ہوئے مزیدحلقوں کاباضابطہ اعلان بھی کرئے گااوردیگرحلقوں سے درخواستیں بھی طلب کرئے گا۔