آزاد کشمیر میں طلبہ یونین کی بحالی کا اعلان خوش آئند ہے : زبیر حفیظ

Islami Jamiat Talaba Pakistan

Islami Jamiat Talaba Pakistan

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہاہے کہ آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے طلبہ یونین کی بحالی اور یونین انتخابات کروانے کا اعلان ایک خوش آئند فیصلہ ہے مگر آزاد کشمیر حکومت صرف اعلانات کی بجائے عملی اقدامات کرے تاکہ جمہوریت کی نرسری کو پروان چڑھایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور اور کوٹلی میں طلبہ اجتماعات اور افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ آزاد کشمیر بھر میں یونین انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور اپنی سابقہ جمہوری روایات کو زندہ رکھتے ہوئے یونین میں فعال کردار ادا کرے گی۔ اس سلسلے میں آزاد کشمیر میں جمعیت نے ایک کمیٹی اورخصوصی ٹاسک فورس قائم کرد ی ہے۔

ٹاسک فورس ریاست بھر کے تعلیمی اداروں کا جائزلے کر خصوصی قائم کی گئی کمیٹی کو اپنی سفارشات پیش کرے گی جب کہ کمیٹی ریاستی حکومت کو سفارشات دے گی۔ زبیر حفیظ کا مزید کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے اور طلبہ یونین جمہوریت کی نرسریاں ہیں یونین کی وجہ سے قومی سطح پر بہترین قائدین سامنے آئے مگر وڈیر سسٹم اور افسر شاہی جمہوریت کی نرسری کو کچل رہے ہیں جس کے باعث قوم کو اچھی اور باکردار قیادت نہیں مل رہی۔ واضح رہے کہ ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد زبیر حفیظ کشمیر کے تنظیمی دورے پر ہیں #