لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی مسلسل جارحیت کے خلاف آزاد کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید کی اپیل پر بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف آزاد کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔ تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند ہیں۔
بھارتی فوج کی دہشت گردی کے خلاف آزاد کشمیر کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور دیگر سماجی اداروں کے تحت ریلیاں اور احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ مرکزی احتجاجی ریلی کی قیادت وزیراعظم آزاد کشمیر کر رہے ہیں۔ ریلیوں کے شرکا اقوام متحدہ کے دفتر بھی جائیں اور عالمی ادارے کو یاداشت پیش کریں گے۔