اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آزاد کمشیر کے الیکشن میں اچھی شہرت کے حامل امیدواروں کو ٹکٹ دئیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہ ہونا ن لیگ کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔
مسلم لیگ ن دھاندلی کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ جلد آزاد کشمیر کا دورہ کر کے پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لے کر قوم کو مقروض بنا دیا ہے۔