آزاد کشمیر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر گزشتہ کئی ہفتوں سے چینی غائب

Sugar

Sugar

مظفرآباد (جیوڈیسک) مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر کے دیگر شہروں روالاکوٹ، باغ، میرپور، کوٹلی میں یوٹلیٹی سٹوروں سے گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے گزرنے کے باوجود سستی چینی نہ ملنے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یوٹیلٹی سٹوروں پر کام کرنے والے عملے کا کہنا ہے کہ چینی نہ ملنے کی وجہ سے صارفین کی ایک بڑی تعداد خریداری کیلئے نہیں آ رہی جس سے آمدن پر بھی برا اثر پڑ رہا ہے۔

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹوروں کو چینی سمیت دیگر اشیاء کی مد میں دی جانے والی ایک ارب پچاس لاکھ روپے کی سبسڈی گزشتہ دو ماہ سے ختم کر دی ہے جس کی وجہ سے صارف جہاں سستی چینی سے محروم ہیں وہاں پر آمدن کی کمی سے ان سٹوروں پر کام کرنے والے عملے کی نوکریاں بھی خطرے میں پڑھ گئیں ہیں۔