کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر “یوم آزادی باسکٹ بال فیسٹیول”کا آغاز ہوگیا پر وقار تقریب میں SSPسائوتھ شیراز نذیر نے فیسٹیول کا افتتاح کردیا ،یوم آزادی باسکٹ بال فیسٹیول کا افتتاحی میچ قائد اعظم الیون نے مد مقابل شہید ملت الیون کو 38کے مقابلے میں 42باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر افتتاحی معرکہ اپنے نام کرلیا ۔فاتح الیون کی جانب سے سعد صلاح الدین 12،رافع صلاح الدین 10اورمحمد معاذ نے 10جبکہ رنر اپ الیون کی جانب سے یش کمار10،محمد دانیال خان ،محمد زید اور حاجی مظہر علی نے8،8پوائنٹس اسکور کر کے نمایاں کھلا ڑی رہے افتتاحی میچ میں ریفریز کے فرائض سید مصنف شاہ ،ممتاز احمد اور حسن اقبال نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز پروفیسر ظفر اقبال ،ڈاکٹر نعیم احمد اور راحیل مبین جبکہ میچ کمشنر انجینئر زین العابدین تھے۔
شاندار کھیل پر صعد صلاح الدین کو مین آف دی میچ کا یوارڈ دیا گیا جبکہ محمد دانیال خان کو حبیب پبلک اسکول جونیئر باسکٹ بال ٹیم کا کپتان بننے پر کیش ایوارڈ سے نوازاس موقع پر شاہدہ پرین کیانی ، منتظم ٹورنامنٹ غلام محمد خان ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق ،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی ،،انٹر نیشنل باسکٹ بال پلیئر ز عبدالناصر ،یعقوب اورد یگر موجود تھے ۔قبل ازیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصیSSPسائوتھ شیراز نذیر نے کہاکہ کھیل کے ذریعے کھلاڑیوں کا وطن سے محبت کا اظہار ایک احسن قدم ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان قوم اپنے وطن وطن کے تحفظ و سلامتی پر مامور اداروں سے محبت کرتی ہے اور دفاع وطن کے محافظ پر پوری قوم اپنی افواج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عظیم قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں ہمیں بانیان پاکستان اور وطن پر جان قربان کرنے والے سرفروشوں پر فخر ہے SSPسائوتھ نے اعلان کیا کہ سندھ پولیس ڈسرکٹ سائوتھ کی جانب سے 6 ستمبر2019ء یوم دفاع پاکستان اور25دسمبر 2019ء قائد اعظم ڈے باسکٹ بال ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائیگا انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ صوبے میں ترقی اور قیام امن کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے لئے کھیلوں کو فروغ اور کھیلوں کے میدانوں کو اباد کر رہی ہیں۔