اعظم اسپورٹس کرکٹ گراؤنڈ کھوکھر آپار سے بھنیسوں کے باڑوں کا خاتمہ کیا جائے۔
Posted on March 10, 2014 By Geo Urdu کراچی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اعظم اسپورٹس کرکٹ کلب کھوکھر آپار ملیر کے اراکین نے وزیر بلدیات شرجیل میمن کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کراچی شہر وسے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کا اعلان کیا ہے وہاں اعظم اسپورٹس کرکٹ کلب و فٹبال کلب کے اس میدان کا ناجائز بھینسوں کے باڑے اور نائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے کیونکہ یہ واحد میدان ہے جسے بھینسوں کے باڑے اور ناجائز تجاوزات کے ذریعے اجاڑا جا رہا ہے اور اس کی آڑ میں منشیات کا کاروبار بھی بام عروج پہ ہے۔
جس کی وجہ سے نوجوان نسل کو شدید خطرہ لاحق ہے اور اس سلسلے میں علاقہ مکیں اور بھینسوں کے باڑے کے مالکان میں کئی بارشدید قسم کی تلخ کلامی ہوئی حالانکہ صحت مند ماشرے کی پہچان ہے اگر آج یہ میدان کھوکھر آپار والوں سے چھین لیا گیا تو جرائم میں مذید آضافہ کا سبب ہو سکتا ہے جب کہ اعظم اسپورٹس کرکٹ کلب KCCA سے رجسٹرڈ کلب ہے اور یہاں پر کرکٹ کے علاوہ فٹبال ہاکی اور دیگر کھیل کھیلے جاتے ہیں اور اس علاوہ یہاں کے تعلیمی ادارے بھی اس سے مستفید ہوتے ہیں۔
اعظم اسپورٹس کرکٹ کلب کی انتظامیہ اس میدان سے غیر قانونی بھینسوں کے باڑے اور ناجائز تجاوزات کا خاتمہ چاہتی ہے اس سلسلے میں ہم گورنر سندھ، وزیر اعلی سندھ، وزیر بلدیات سندھ، کمشنر کراچی، ایڈمنسٹریٹر کراچی اور دیگر ذمہ داران سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ لوگ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس میدان پہ تمام غیر قانونی حرکات کا نوٹس لیتے ان کا خاتمہ کرا کے اہل محلہ کھوکھر اپار کے مکینوں پہ احسان عظیم فرمائے۔
سکریٹری
اعظم اسپورٹس کرکٹ کلب