اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے عدالت میں بیان رکارڈ کرایاہے کہ اعظم سواتی نےحاجیوں کو لوٹنے اور کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگا کر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا، عدالت تحریک انصاف کے رہ نما کو 10 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف 10کروڑ روپے ہرجانہ کے دعویٰ کی سماعت کی۔ حامد سعید کاظمی کےبیان پراعظم سواتی کے وکیل 8 نومبر کو جرح کریں گے۔ بعدمیں حامد سعید کاظمی کے وکیل میاں خالد حبیب نے کہا کہ اعظم سواتی کو وزارت مذہبی امور نہ ملنے کا دکھ تھا، اسی لیے حامد سعید کاظمی پر بے بنیاد الزامات عائد کر کے ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔