آذربائیجان (جیوڈیسک) آذربائیجان نے ترکی کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے غازی انتیپ میں میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد تعزیت کا پیغام روانہ کیا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان کے نام تعزیتی پیغام میں صدر الہام علی ایف نے غازی انتیپ میں ایک شادی کی تقریب میں ہونے والے دہشت گردی کے ہولناک حملے کی شدمید مذمت کرتے ہوئے اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سخت اور واضح اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس حملے میں جان بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور ترک عوام سے آذربائیجان کے عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔