اظہر اسلامی کو پھانسی کی سزا قابل مذمت ہے ،وارث جسرہ

Hanging

Hanging

خوشاب (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ملک وارث جسرہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے لیڈر اظہر اسلامی کو پھانسی کی سزا سنانا انصاف کے منہ پر سیاہ دھبہ ہے۔

انسانی حقوق کا تحفظ کرنیوالی تنظیموں کے منہ پر طمانچہ ہے جو ہر وقت ہیومن رائٹس کے تحفظ کا ڈھنڈھورا پیٹتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موصوف جو پاکستان کا ساتھ دینے کی سزادی جا رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔