لاہور (جیوڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی چئیرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی خواہش ہے کہ اظہر محمود کو بولنگ کوچ تعینات کیا جائے۔ سابق آل راونڈر بھی عہدہ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔
شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ بگ تھری کا وجود نہ رہے۔ آئی سی سی میٹنگ میں بگ تھری کو توڑنے کی کوشش کریں گے۔
پی سی بی چئیرمین کا کہنا تھا کہ بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں ڈومیسٹک کرکٹ میں پچز کے معیار کو بہتر بنانے اور بوٹ کیمپ ہر سال لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔