عزیر بلوچ، بابا لاڈلا سمیت 84 ملزمان کے انٹرپول ریڈ وارنٹ کیلئے وفاق کو سمری ارسال

Uzair Baloch,Baba Ladla

Uzair Baloch,Baba Ladla

کراچی (جیوڈیسک) عزیر بلوچ، بابا لاڈلا سمیت 84 ملزمان کے انٹر پول سے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کیلئے وفاق کو سمری ارسال کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے انتہائی مطلوب 84 ملزمان کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کیلئے وفاق کو سمری بھیج دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن انتہائی مطلوب افراد کے ریڈ وارنٹ کی سمری بھیجی گئی ان میں لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ، بابا لاڈلا، شیراز کامریڈ اور تاج محمد عرف تاجو کے نام بھی شامل ہیں۔