امرتسر (جیوڈیسک) بھارتی شہر امرتسر میں دو روزہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس جاری ہے جس میں پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز شریک ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے درمیان امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے عشائیے میں غیر رسمی بات چیت ہوئی۔
بھارتی وزیر اعظم نے سر تاج عزیز سے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کانفرنس میں شرکت پاکستان کی افغانستان کے امن میں دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔
دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط خان نے بتایا مشیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے بھی ملاقات کی۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا افتتاح آج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کریں گے۔