کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر ایک بیان میں اس بات کی وضاحت کی ہے کہ میڈیا پر آنے والی اطلاعات کے مطابق عزیز آباد میں بوتراب امام بارگاہ کے سامنے واقع گھر سے رینجرز کی موجودگی میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ان کا ایم کیوایم سے دور دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یہ لوگ عزیز آباد میں کئی سالوں سے مقیم تھے۔ ایم کیوایم کے کسی کارکن کا ذاتی طور پر تو ان سے تعلق ضرور ہوسکتا ہے لیکن ایم کیو ایم کے ذمہ دار یا کارکن کی حیثیت سے ان کا ایم کیو ایم سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔