کراچی (جیوڈیسک) عزیز آباد تھانے کے علاقے میں نائن زیرو کے قریب واقع ایک خالی مکان سے برآمد ہونے والے اسلحے کے کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج کے پاس جمع کرا دی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، کوشش کے باوجود ملزموں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا اور کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔
اکتوبر میں عزیز آباد میں گھر کے ٹینک سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا تھا جس میں 11 اینٹی ایئر کرافٹ گنز، 39 ایل ایم جیز، 82 ایس ایم جیز، 200 ہینڈ گرنیڈز، 2000 رائفل گرنیڈز اور 140 بلٹ پروف جیکیٹس شامل تھیں۔
دریں اثناء، نائن زیرو کے قریب سے پکڑی گئی اسلحہ کی کھیپ کس کی ہے؟ نیٹو کو خط کیوں نہ لکھا گیا؟ تحقیقات انجام تک پہنچانے کے بلند و بانگ دعوے کہاں گئے؟ پولیس نے ڈیڑھ ماہ میں ہی ناکامی کا اعتراف کیوں کیا؟ ہائی پروفائل کیس بند کرنے پر کئی سوالوں نے جنم لے لیا۔