لاہور (جیوڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے اذان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے راہ ہموار ہو گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کیلئے دس کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن گزشتہ چند ماہ سے شدید مالی بحران سے دوچار تھی اور بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کے امکانات معدوم ہو چکے تھے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے تو تاحال فیڈریشن کو مثبت رسپانس نہیں ملا لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فیڈریشن کیلئے دس کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان ضرور کر دیا ہے۔
اس گرانٹ سے ہاکی کی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔ فیڈریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 مارچ سے شروع ہونے والے اذلان شاہ کپ میں پاکستان ٹیم شرکت کرے گی۔ گرانٹ ملتے ہی کیمپ اور ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلا ن کر دیا جا ئے گا۔