لاہور(جیوڈیسک)پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف کوچ اختر رسول نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور جرمنی جیسی مضبوط ٹیموں کیخلاف کھیل کر کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔
قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ چوہدری اختر رسول نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے موجودہ سال انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اذلان شاہ کپ میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی آزما کر اعتماد حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ نئے تجربات کئے بغیر بڑی کامیابیوں کا حصول ممکن نہیں۔
اذلان شاہ کپ کیلئے مختلف آپشن زیر غور ہیں کیونکہ ہم اہم ٹورنامنٹس سے قبل ایک بہترین کمبی نیشن تیار کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اذلان شاہ کپ میں نوجوان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا اور جرمنی جیسی مضبوط ٹیموں کیخلاف کھیلنے کا موقع ملے گا جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔